واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 08:23 PM   #1
انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 23-12-10, 08:23 PM

چین نے ملکی ذرائع ابلاغ میں غیر ملکی زبان خصوصاً انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس پابندی میں اخبارات، ویب سائٹ، اور اشاعت کے دوسرے ادارے شامل ہیں۔

چین کے سرکاری پریس اور اشاعتی ادارے نے کہا ہے کہ غیر ملکی الفاظ کی ملاوٹ چینی زبان کے خالص پن کو آلودہ کرتی ہے۔

چینی ایک قدیم زبان ہے جس کی طویل اور بھر پور تاریخ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی الفاظ کا استعمال ایک درست اور معیاری طریقہ ہے، پریس اور دوسرے اشاعتی اداروں کو غیر ملکی زبانوں کے مختصر الفاظ اور ’ چینگلش‘ سے پریز کرنا چاہیے۔ چینگلش انگریزی اور چینی زبان ملا کر بنائی گئی ہے۔

اس حکم کا اطلاق ریڈیو اور ٹیلی وثرن پر بھی ہوگا، جہاں انگریزی زبان کی بھر مار ہوتی ہے۔

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کہیں غیر ملکی زبان کا استعمال کرنا بہت ہی ضروری ہو تو چینی زبان میں اُس کی وضاحت کی جائے۔

چین میں پریس اور پیبلیکیشنز کے انتظامی ادارے کا کہنا ہے کہ جس سطح پر ملک میں معاشی اور سماجی تبدیلیاں آرہی ہیں، غیر ملکی زبانوں کا استعمال ہر شعبے میں بڑھ رہا ہے۔

چین کے ایک روزنامے ’پیپلز ڈیلی‘ نے لکھا ہے کہ دوسرے زبانوں کے الفاظ کی ملاوٹ سے چینی زبان بری طرح متاثر ہورہی ہے، جس کے ملکی ثقافت پر بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں اور سماجی مضمرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ چین میں نوجوان نسل میں نہ صرف انگریزی زبان کے الفاظ کا استعمال بڑھ رہا ہے بلکہ نوجوان اپنے چینی ناموں کے بجائے ایک دوسرے کو انگریزی ناموں سے پکارنا پسند کرتے ہیں۔

دونوں زبانیں جاننے والے چینی افراد انگریزی بولنا پسند کرتے ہیں۔


‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮ انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 220
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (23-12-10), یاسر عمران مرزا (23-12-10), ارشد کمبوہ (23-12-10), حیدر (23-12-10), عارف اقبال (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 09:51 PM   #2
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,792
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اردو دانو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ سوچو
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics (28-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:09 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی او چائنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چائنہ راک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (24-12-10), ارشد کمبوہ (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 11:09 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,528
شکریہ: 15,094
4,235 مراسلہ میں 12,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پابندیاں بے معنی ہیں۔ زبان میں دم ہو تو خود کو منوا لیتی ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشد کمبوہ (24-12-10)
جواب

Tags
china, color, ہیں،, ہے۔, ہے،, کرتے, گئی, پسند, ویب, وضاحت, لگا, چین, چاہیے۔, ملکی, متاثر, world, اپنے, انگریزی, انگریزی زبان, استعمال, تبدیلیاں, حکم, سامنے, شروع, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اردو تحریر، بول چال میں انگریزی الفاظ کا استعمال گلاب خان عمومی بحث 22 03-04-11 02:31 AM
اُردو اور انگریزی کے الفاظ کیسے استعمال کئے جائیں؟ محبوب عالم اردو زبان http://urduzuban.org 30 07-12-10 08:32 AM
دہشت گردی اور دین گُریزی نورالدین پاکستان میں دہشت گردی 21 13-11-10 09:54 PM
کیا اردو زبان میں انگریزی الفاظ کا استعمال ضروری ہے؟ ناصحی عمومی بحث 14 05-07-10 06:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger