|
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی

13-10-10, 11:27 PM
2010 : اکتوبر-13
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قرار دیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر اوول میں کھیلے گئے ون ڈے میں سپاٹ فکسنگ کا الزام تھا۔واضح رہے کہ یہ میچ پاکستان نے جیتا تھا ۔سپاٹ فکسنگ کا الزام لگنے کے بعد چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا تھا کہ اگر سپاٹ فکسنگ ہوئی ہے تو انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کی ہوگی۔آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 30 دن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ایک ٹاسک ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ان تمام معاملات پر کاروائی نہیں کرتا تو آئی سی سی خود ایکشن لے کر سپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|