واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ان فضائی کارروائیوں کا کیا مفہوم لیا جائے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-10, 09:50 AM   #1
ان فضائی کارروائیوں کا کیا مفہوم لیا جائے؟
sahj sahj آف لائن ہے 02-10-10, 09:50 AM

پاکستان کے شدید اور بار بارا حتجاج کے باوجود ایک بار پھر نیٹو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرم ایجنسی کے علاقے میں سرحدی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس سے ایف سی کے تین اہل کار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

نیٹو فورسز کے ان حملوں کے خلاف پاکستان نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے اتحادی افواج کو سامان اور تیل کی سپلائی روک دی ہے۔ فضائیہ کو پوری طرح چوکس کر دیا گیا ہے جبکہ نیٹو نے پاکستان کے شدید احتجاج کے بعد اس واقعہ پر معذرت کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کے داخلے پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہیلی کاپٹروں پرواضح کیا کہ وہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو چکے ہیں لیکن پاکستانی علاقے میں دو سو میٹر اندر قائم چیک پوسٹ کی وارننگ کے باوجود ہیلی کاپٹرز نے میزائل فائر کئے اس حملے کے بعد وزیر خارجہ رحمن ملک نے سوال کیا ہے کہ ہم امریکہ کے دشمن ہیں یا اتحادی؟ امریکہ کی طرف سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ شہری جاں بحق ہوچکے ہیں امریکہ ان سب کو دہشت گرد قرار دیتا رہا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ہماری حکومت بھی اس پر مہربلب رہی۔ امریکہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیلئے دباؤ ڈالا جاتا رہا اور آپریشن شروع نہ کرنے کی صورت میں منفی نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ لیکن اسلام آباد کا موقف یہ رہا کہ وہ اپنے قومی و ملکی مفادات اور زمینی حقائق کو پیش نظررکھتے ہوئے آپریشن کا خودی فیصلہ کرے گا اور اس کے لئے کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

نیٹو فورسز کے ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی عوام اور مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کا ردعمل میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن امریکی حلقے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ان حملوں کیلئے پاکستان کی حکومت سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے پا چکا ہے ۔اب وزیر خارجہ رحمن ملک کی طرف سے بھی ایسے کسی معاہدہ کی تردید کی گئی ہے نیٹو فورسز کی اس کارروائی کے خلاف ارکان سینٹ کا شدید ردعمل بھی پاکستان کے 18کروڑ عوام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ سینٹ کے ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت ان حملوں کو روکنے کے لئے فوجی کارروائی کرے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سنیٹر جان کیری کو فون کرکے ڈرون حملوں اور نیٹو فورسز کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور انہیں پارلیمینٹ کی متفقہ قرارداد سے بھی آگاہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عوامی، سیاسی اور اہل دانش کے حلقوں کا یہ رائے توجہ طلب ہے کہ موجودہ حالات میں خصوصی طور پر توجہ طلب ہے کہ نیٹو فورسز کے ہاتھوں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت کا کوئی جواز نہیں۔حکومت کو بلاتاخیر داخلہ اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی کیونکہ امریکہ جس انداز سے دہشت گردی کے خلاف مہم کو پاکستان کے خلاف جنگ میں تبدیل کر رہا ہے اس کے بعد اس مہم میں اسلام آباد کی شمولیت کا کوئی جواز نہیں رہا۔ اس پس منظر میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل پیٹریاس کے اس بیان کو بھی نظرانداز نہیں کیاجاسکتا کہ اگر اسلام آباد نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع نہ کیا تو امریکہ خود فاٹا میں کارروائی شروع کرے گا۔ امریکی دباؤ پر جنوبی وزیرستان اور سوات کے بعض علاقوں میں پاکستان کی طرف سے فوجی آپریشن کے باوجود ڈرونز حملوں میں ہونے والا اضافہ پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خود مختاری کے لئے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

دہشت گردی کے نام پر امریکہ کا ساتھ دینے کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان کو 45ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا بلکہ لاکھوں پرامن شہری بے گھر ہوگئے لیکن امریکہ نے اس نقصان کا ازالہ کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمینٹ کی متفقہ قرارداد پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بھی ان حملوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ان حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کو اس امر کا احساس کرنا ہوگا کہ اس حوالے سے عوامی جذبات کو نظر انداز کرنے اور قومی و ملکی سلامتی آزادی اور خود مختاری کو قرار واقعی اہمیت نہ دینے کا کیا نتیجہ برآمد ہوگا کیونکہ کوئی بھی آزاد اور خود مختار ملک کسی بھی بیرونی طاقت کو اس طرح اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اپنی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اگرچہ وزیر داخلہ نے ان حملوں کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدہ کی تردید کی ہے لیکن بعض امریکی حلقوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے تعاقب کے لئے پاکستان کے ساتھ چند میل تک فضائی حدود میں مداخلت کا ایک باقاعدہ معاہدہ ہوا ہے۔

ماضی کے ایک آمر نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور امریکی حمایت و تائید کی خاطر قومی مفادا ت کو قربان کرتے ہوئے پاکستان کو ایک خوفناک اور بے مقصد جنگ میں جھونک دیا جس کے نتیجے میں قبائلی علاقوں کے علاوہ بندوبستی علاقوں کے ساتھ ساتھ پورا ملک خودکش بم دھماکوں اور دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے جس نے پاکستان کی دوسری ڈیفنس لائن یعنی اندرونی محاذ کو بری طرح متاثر کیا ہے، ان حملوں کے ذریعے پاکستان کے دشمن وطن عزیز کو تباہی وبربادی سے دوچار کرکے اسے دنیا کے نقشے سے مٹانے کا عزم کئے ہوئے ہیں جس کی تائید بعض امریکی دانشوروں اور تھنک ٹینکس کی رپورٹس سے بھی ہوتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اس صورتحال اور اس کے پس پردہ عزائم کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرنے کے بعد ان کا صحیح ادراک کرتے ہوئے ملک کو بچانے کی فکر کرے۔ پوری قوم اس معاملے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی قوم خوب سمجھتی ہے کہ حصول آزادی کی نسبت آزادی کی بقا اور تحفظ کے لئے زیادہ قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ اس کا مشرقی سرحدوں کی طرف سے ہونے والی کئی جارحیتوں کے موقع پر بھرپور مظاہرہ کیا بھی گیا اور اس بارے میں کسی کو بھی شبہ نہیں ہونا چاہئے ملک کے دفاع پر جب بھی کوئی آنچ آئے گی پاکستان کی حکومت فوج اور عوام ماضی کی طرح متحد و منظم نظر آئیں گے۔

روزنامہ جنگ
2اکتوبر2010
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-10-10), منتظمین (02-10-10), محمد عاصم (02-10-10), مرزا عامر (02-10-10), عبدالقدوس (02-10-10)
جواب

Tags
color, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, موقع, موجودہ, منظور, معذرت, آپریشن, امریکہ, اسلام, خودکش, خلاف, خصوصی, عوام, علاقے, عزیز, عزم, عزائم, عسکریت, صورتحال, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger