|
ان کیمرہ اجلاس :اپوزیشن کی طاقت کے استعمال کی مخالفت

17-10-08, 06:02 PM
آج ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس پیر دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو اجلاس میں اپوزیشن نے قومی سلامتی کے بارے میں حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کی۔ اپوزیشن ارکان نے سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر جاری بحث میں حضہ لیتے ہوئے قبائلی علاقوں میں طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کئے جس پر ان کی وزیر اطلاعات شیری رحمان سے تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ حکومت قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد میں پاکستان کے کردار پر نظر ثانی کرے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حالات سے ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت کی پالیسیاں درست تھیں۔ ذرائع کے مطابق آج بھی بہت کم ارکان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اسپیکر نے آبزرویشن دی کہ پارلیمانی لیڈر اور چیف وہپ زیادہ سے زیادہ ارکان کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|