واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اوجڑی کیمپ کا اسلحہ ڈپو ضیاء الحق کے حکم پر اڑایا گیا، کلثوم سیف اللہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:02 AM   #1
اوجڑی کیمپ کا اسلحہ ڈپو ضیاء الحق کے حکم پر اڑایا گیا، کلثوم سیف اللہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 05:02 AM

سٹنگر میزائلوں کی ایران کو مبینہ فراہمی تک امریکی معائنہ ٹیم کے آنے سے قبل ہی کیمپ تباہ کردیا گیا
بھٹو سخت رویہ کی وجہ سے جان سے گئے، ڈاکٹر قدیر ایٹمی پھیلاﺅ میں تنہا ملوث نہیں، خود نوشت ”میری تنہا پرواز“ سے اقتباس
اسلام آباد (طاہر خلیل) سابق وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ نے پاکستان کی سیاست میں 50 سال سرگرم کردار ادا کیا سیاست میں گولڈن جوبلی کے موقع پر ان کے صاحبزادوں ہمایوں سیف اللہ خان (ایم این اے مسلم لیگ ق) انور سیف اللہ خان (ایم پی اے، پی پی پی خیبر پختونخوا) سینیٹر سلیم سیف اللہ خان (صدر مسلم لیگ ہم خیال) جاوید سیف اللہ خان اور ڈاکٹر اقبال سیف اللہ خان کی جانب سے اپنی والدہ کی خود نوشت ” میری تنہا پرواز“ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔ بیگم کلثوم سیف اللہ نے اپنے 50 سالہ اور سیاست میں آتے جاتے اور بدلتے قومی منظر ناموں کو بہت قریب سے دیکھا چونکہ وہ خود سرگرم، متحرک اور فعال سیاسی کارکن تھیں انہوں نے کئی اہم واقعات کو بیان کیا ہے بھٹو سے لے کر میاں نواز شریف کے مختلف ادوار کے واقعات بیان کرتے ہوئے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نے بھٹو دور میں پارلیمنٹ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پارلیمنٹ میں میری تقاریر عام طور پر فی البدیہہ ہوتیں، نوابزادہ نصراللہ خان عام طور پر جب اسمبلی میں ملتے تو کہتے کہ میں آپ کی تقریر سننے کیلئے خاص طور پر آتا ہوں انہوں نے کہا کہ بھٹو ضیاءدور میں قید ہوئے ان کی بیگم اور بیٹی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہی تھیں دوسری طرف بھٹو کے بعض قریبی ساتھی شادیاں رچانے میں مشغول تھے تب مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ سیاست کے پہلو میں دل نہیں ہوتا جیل میں بھٹو کا رویہ سخت اور غیر لچکدار تھا اگر بھٹو صاحب جیل میں اپنی زبان قابو میں رکھتے تو اپنی جان بچا سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کی حد تک لے جائیں اقتدار کے چند بھوکے افراد کروڑوں عوام کے مستقبل کو تاریک بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ میں میری تند و تیز تقاریر پر جنرل ضیاءنے میرے بھائی اسلم خٹک سے کہا کہ یار میڈم سے کہو اب ہمیں معاف کر دیں وہ تو فوج کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہیں۔ جنرل ضیاءالحق نے مجھے ایک بار بتایا تھا کہ جب وہ پشاور آیا تو اپنی بیگم کو ایک تانگے میں سوار کر کے لایا تھا اور اس نے رہائش کے لئے جالندھر سویٹ ہاﺅس کے اوپر ایک چوبارہ کرایہ پر لیا تھا اسی طرح جنرل اختر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ سائیکل خرید سکتے لیکن بعد میں ان لوگوں نے جس انداز سے دولت سمیٹی اور جائیدادیں بنائیں اس کا تصور نہیںکیا جا سکتا جب بیوریج کمپنی فروخت کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہمایوں اختر خان نے بریف کیس میں سے کروڑ روپے سے زائد کرنسی نوٹ میز پر رکھ دیئے اور کہا کہ اب سودے کی بات شروع کرتے ہیں جس شخص کے باپ کے پاس سائیکل خریدنے کیلئے پیسے نہ ہوں وہ فیکٹری خریدنے کیلئے منہ بولے دام ادا کرنے کو بخوشی تیار ہو تو اتنی دولت حاصل کرنے کے ”طریقے“ سے سب واقف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی شخصیت اور سیاست کے حوالے سے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نے کہا کہ کاش وہ اپنے والد مفتی محمود جیسے درویش منش اور قناعت پسند ہوتے انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ڈاکٹر اے کیو خان اکیلے ملوث نہیں تھے یہ ان کا ظرف اور حوصلہ ہے کہ وہ کسی کا نام زبان پر نہیں لاتے۔ سانحہ اوجڑی کیمپ 1988ءکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے 10 اپریل 1988ءکو وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور اسی روز اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہو گیا میں وثوق سے کہتی ہوں کہ جنرل ضیاءکی ہدایت پر اوجڑی کیمپ کے اسلحہ ڈپو سے کچھ اسٹنگر میزائل نکال کر ایران کو فراہم کئے گئے امریکی ٹیم کو پڑتال کیلئے پاکستان بھیجا گیا امریکی ٹیم کے آنے سے پہلے ہی جنرل ضیاءکے حکم پر اوجڑی کیمپ کا اسلحہ ڈپو دھماکے سے اڑا دیا گیا بیگم کلثوم کا کہنا ہے کہ امریکا کا حتمی مقصد پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک رسائی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-09-11), نبیل خان (21-09-11), حیدر (21-09-11), عبدالقدوس (21-09-11), غلام خان (21-09-11)
پرانا 15-09-11, 06:58 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معلومات کا شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (16-09-11), نبیل خان (21-09-11), حیدر (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 03:49 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جنرل حمید گل صاحب نے (جنرل ضیاءکے حکم پر اوجڑی کیمپ کا اسلحہ ڈپو دھماکے سے اڑا دیا گیا ) محترمہ کے اس بات کی واضح تردید کیا ہے
باقی واللہ اعلم

اللہ پاکستان کے حفاظت فرمائیں آمییییییییین
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (21-09-11), حیدر (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 04:48 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,974
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,265 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب کہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ خود یہی دار ہیں۔ بطور ثبوت انکا بیان

اقتباس:
سانحہ اوجڑی کیمپ 1988ءکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے 10 اپریل 1988ءکو وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور اسی روز اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہو گیا
سبز قدم ہیں یہ جی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 05:15 PM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,504
شکریہ: 5,869
3,228 مراسلہ میں 6,947 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بڑھیا کی عُمر کا قصور ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 05:21 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گرے مردے اسے اسی عمر میں کیوں یاد آئے ہیں جی؟؟

اور حمید گل اسی دن کا خاموش ہے جب سے کیانی نے اسے اوقات یاد دلائی ہے اور باقی ایکس سروس مین کو بھی کہ زیادہ باتیں نہ کرو تم ابھی بھی فوج ہی کی مراعات پر جی رہے ہو !!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (21-09-11), ھارون اعظم (21-09-11), ننھا بچہ (21-09-11), نبیل خان (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 05:46 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کلثوم سیف اللہ صاحبہ کو نا جانے کیا سوجی نئی پسوڑی ڈال دی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-09-11, 05:00 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ربّ جانے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:con fused:
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (25-09-11)
پرانا 22-09-11, 09:20 PM   #9
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,290
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہاہاہہاہاہاااہہاہاہا
مرد مجاہد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہہہاہاہاہاہاہا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-09-11, 05:29 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکی ٹیم نے اسلحے ڈپو کا معائنہ کرنا تھا ۔ جو پاکستان کو انہوں نے افغانستان میں لڑائی کے لیئے دیا تھا ۔ ہتھیار تعداد میں بہت کم تھے ۔ بہت سے ھتیار تجربات کے لیئے چین منتقل کر دیئے گئے تھے ۔ اور اسلحے کی مقدار میں غیر معمولی کمی تھی۔ لہٰذا یہ فیصلے کیا گیا کہ اسلحے کے ڈپو کو حادثہ دکھا دیا جائے ۔ تو پھر یہ حادثہ رونما ہو گیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں تھا۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, فروخت, کلثوم, پاکستان, پسند, ڈاکٹر قدیر, واقعات, وزیر, قید, نواز شریف, موقع, منتقلی, ایران, اے کیو خان, اللہ, اسلام, بھائی, جیل, حکم, خان, سیاست, سال, شخص, عبدالرحمن, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کی گل جے!!!!ہور چوپو وجدان پنجابی چوپال 1 17-10-10 04:27 PM
امریکی فوجی اڈے پر حملے کے تانے بانے پاکستان میں (ہو چُوپو ) حیدر خبریں 1 14-11-09 08:27 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
سوات:گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ،جنگجوؤں کا اسلحہ ڈپو تباہ،4 ہلاک،4 گرفتار،12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:03 PM
اسلحہ ڈپو میں آگ سے 30 ہزار متاثر چاچا کمال خبریں 0 26-08-07 12:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger