واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اور بس طالبان ڈر گے :d

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-10-11, 12:01 AM   #1
اور بس طالبان ڈر گے :d
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 21-10-11, 12:01 AM

’طالبان امن کا حصہ بنیں ورنہ کارروائی ہوگی
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ طالبان یا تو افغانستان میں امن کا حصہ ہو سکتے ہیں یا پھر جاری کارروائیوں کا سامنا کریں گے۔

یہ بات انہوں نے کابل میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

مریکی وزیرِ خارجہ نے پاکستان سے کہا کہ وہ انتہا پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔

طالبان کے خلاف جنگ میں تیزی، خطے میں قیامِ امن، افغانستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدت سٹریٹیجک تعلقات اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم موضوعات تھے۔

ادھر حامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ مسلسل بات چیت کے عمل کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک جو طالبان کی حمایت کرتا ہے وہی اس عمل کی سربراہی کرے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن جمعرات کو غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچیں۔ وہ جمعرات کی شام کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گی۔

افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات سے قبل انہوں نے عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن، محکمہ تعلیم کے حکام اور سیاستدانوں سے امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں کہا ’میں زمینی حقائق جاننے کے لیے آئی ہوں۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ افغان عوام مستقبل کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں۔‘

اس سے قبل امریکی اہلکار نے ہلری کلنٹن کے کابل پہنچنے پر میڈیا کو بتایا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ افغان صدر پر طالبان کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو جاری رکھنے پر بھی زور دیں گی۔

افغان صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں کئی اہم افغان رہنماؤں کے قتل پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ہلری کلنٹن افغان حکومت کو قائل کریں گی کہ امریکہ افغانستان سے طویل عرصے کے روابط رکھنا چاہتا ہے۔

امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا ’امریکی وزیر خارجہ افغان حکومت کو باور کرائیں گی کہ امریکہ محفوظ اور مستحکم افغانستان کے حق میں ہے۔‘

اہلکار کے مطابق ہلری کلنٹن یقین دہانی کرائیں گی کہ امریکہ افغان مفاہمتی عمل کے حق میں ہے اور افغان صدر کی حمایت کرتا ہے۔

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 119
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (21-10-11), احمد نذیر (21-10-11), رضی (21-10-11), عروج (21-10-11)
پرانا 21-10-11, 01:19 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ناکام امریکہ اب افغانستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاھتا ھے۔ تُف ھے کفار پر۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
رضی (22-10-11), شمشاد احمد (23-10-11)
جواب

Tags
color, کلنٹن, کرے۔, کرتے, پاکستان, یا, وزیر, میڈیا, ملک, مطابق, world, امریکہ, اسلام, تعلیم, حال, حصہ, خلاف, دیں, سوچ, شام, طالبان, عوام, عورتوں, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسے کہتے ہیں چھپر پھاڑ کے قاسم شاہ دلچسپ اور عجیب 0 22-11-10 01:46 AM
اندر کا ہر کرب چھپاتے پھرتے ہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 18-08-10 11:44 AM
کیا لگتا ہے کے ایک بار پھر مارشل لاء ؟؟؟؟؟؟؟ یا پھر کچھ اور S_S_G_Commando عمومی بحث 9 09-10-09 06:18 PM
پھر بہار آئی ہے wajee شعر و شاعری 2 08-10-09 07:55 PM
میں پھرتا ہوں دل میں چھپائے انھیں Zullu230 شعر و شاعری 0 30-01-08 03:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger