|
اولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل پاکستان پہنچے گی

13-04-08, 05:49 PM
اولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل پاکستان پہنچے گی
اسلام آباد۔۔۔۔ اولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل بروز منگل پاکستان پہنچے گی ۔مشعل قطر (دوحا ) سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں ائیر پورٹ حکام ٹارچ کو وصول کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل بروز منگل5اپریل اور 16 اپریل کی درمیانی شپ پاکستان پہنچے گی ۔مشعل قطر (دوحا ) سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں ائیر پورٹ حکام ٹارچ کو وصول کریں گے ۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن حکا م کے مطابق مشعل 16 اپریل کو سہ پہر تین بجے اپنا سفر شروع کرے گی جولیاقت جمنیزیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیزہوگا ۔ پی او اے نے المپکس مشعل کی پاکستان آمد پر خصوصی تقریبات کی تیاری کی ہے جس میں میوزک شوز ، لوک رقص ، ملی نغمے اور دیگر پروگرام شامل ہیں ۔ اولمپکس مشعل کی پاکستان آمد پر سفر کے روٹ کو رنگا رنگ بینز سے سجایا گیا ہے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں دیو ہیکل سائن بورڈ ، اور رنگا رنگ لہراتے ہوئے بینرز شامل ہیں ۔لیاقت جمنیزیم کے چاروں طرف اولمپکس کے خصوصی لوگوز جبکہ کمپلیکس کی دیوارں کو پاکستان کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ہیروز کے پورٹریٹس آویزاں کئے گئے ہیں ۔تقریبات کی تیاری کے حوالے سے خصوصی طائفے ہائر کئے گئے ہیں ۔ پی او اے حکام کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں قومی سیکورٹی ادارے مشعل کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کریں گے ۔ 72 شخصیات مشعل اٹھانے کا اعزاز حاصل کریں گی جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کا قومی سطح پر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آغاز کیا گیا ہے ۔سپورٹس سے متعلقہ حکام کے مطابق اولمپکس مشعل دوسری مرتبہ پاکستان آئے گی اس سے قبل 1964 ء میں ٹوکیو اولمپکس کے دوران مشعل پاکستان کے شہر لاہور میں آئی تھی اور پورا دن لاہور کی شاہراہوں پر سفر کرنے کے بعد نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئی تھی ۔اس بار بھی مشعل 16 اپریل کی شب نئی دہلی روانہ ہوگی ۔ اولمپکس مشعل کی استقبالی تقریب میں صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے علاوہ دوست اور اولمپکس کے میزبان ملک چین کی بھی اعلی شخصیات شرکت کریں گی ۔…
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|