|
اولمپک مشعل کی پاکستان آمد، جیو سوپر نے تاریخی لمحات براہ راست نشر کئے

17-04-08, 09:17 AM
اولمپک مشعل کی پاکستان آمد، جیو سوپر نے تاریخی لمحات براہ راست نشر کئے
کراچی (جنگ نیوز)بیجنگ اولمپکس 2008کی مشعل بدھ کو مسقط سے اسلام آباد پہنچی ، مشعل کا رنگ و نور کے سیلاب، رقص و موسیقی، آتش بازی اور بھرپور خیر مقدمی نعروں میں استقبال کیا گیا ۔ جیو سوپر نے یہ تاریخی لمحات دوپہر ساڑھے 12بجے اور شام 4بجے سے براہ راست نشر کئے ۔ اس موقع پر پاکستانی لوک موسیقی ، رقص اور چینی ڈانس بھی پیش کیا گیا ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد اولمپک مشعل کی پاکستان آمد کی پروقار ، تاریخی اور یادگار تقریب میں شریک تھے ۔ 50سے زائد ایتھلیٹ اولمپک ٹارچ کے سفر میں شریک ہو ئے جبکہ لاکھوں افراد نے جیو سوپر کے ذریعے ان مناظر کو براہ راست ملاحظہ کیا ۔اولپک مشعل پاکستان کے بعد بھارتی شہر دہلی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|