واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اونچی دکان پھیکا پکوان, برانڈز کے نام پر دھوکا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-02-08, 07:36 AM   #1
اونچی دکان پھیکا پکوان, برانڈز کے نام پر دھوکا
instafotos instafotos آف لائن ہے 13-02-08, 07:36 AM

پوری دنیا کی طرح پاکستان
میں بھی برانڈز پر مرنے والے لوگ موجود ہیں اور جب تک برانڈز پر مرنے والے لوگ موجود ہیں تو برانڈ بکتا رہے گا۔ پاکستان کے ہر بڑے شہر میں برانڈڈ اسٹورز موجود ہیں جیسے اڈیڈاز، نائکی اور پوما وغیرہ جو کہ معیار، پائیداری اورمضبوطی کی ضمانت دیتے ہیں اور اس دعوٰی پر فخر کرتے ہیں ۔

کراچی میں بھی ان برانڈڈ شو رومز کے آؤٹ لٹس پارک ٹاورز، طارق روڈ ،بہادرآباد اور اور دیگر پوش علاقوں میں موجود ہیں۔ اس طرح کا ایک نائکی کا آؤٹ لیٹ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واقع ہے جہاں جوتوں، سلپرز، ٹی شرٹس اور ٹراؤزر سے لے کر تقریباّ تمام رینج موجود تھی۔ آؤٹ لیٹ میں داخل ہونے کے بعد تھوڑی دیر بعد ایک سلپر پسند آیا۔ وہ ربر کا عام سا سِلپر تھا مگردیکھنے میں خوبصورت اور پائیدار لگا تاہم فیصلہ کیا کہ اسے ہی خرید لیا جائے لہذا جب دکان دار سے اس سپلر کی قیمت پوچھی تو اس نے 1800 (اٹھارہ سو) روپے بتائی۔ اب اتنے بڑے اور برانڈڈ اسٹور میں کھڑے اس کی قیمت تو کم کرانے کی ہمت نہ ہوئی مگر پسند کے آگے اور برانڈ کی خبط کی وجہ سے جیب ڈھیلی کرنا پڑی، مگر خوشی اس بات کی تھی کی جو چیز ہمیں اچھی لگی ہم اس کے مالک بن چکے تھے۔ برانڈ کے مارے لوگوں کے لیے برانڈ کی چیز بہت اہمیت جو رکھتی ہے اس لیے پیسے جانے کا دکھ تھوڑی ہی دیر میں پسند پر غالب آگیا اور اس وقت کا انتظار کرنے لگے کہ اسے پہن کر آفس جائیں گے اور دوستوں کی داد وصول کریں گے۔

صبح سویرے کپڑے پہنے اور اپنے نئے نئے سِلپرز ڈبے سے نکالے اور خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے اس کو پیر کی زینت بنایا اور آفس پہنچ گئے۔ جس نے بھی دیکھا واہ واہ کیا بِنا نہ رہ سکا۔ دوستوں کو بڑے فخر سے بتایا کہ برانڈڈ چیز کا کیا مزہ ہوتا ہے، جو چیز دنیا کے لوگ پہنتے ہیں ہم بھی وہی پہن سکتے ہیں۔ خیر جناب جب دوسرے دن آفس سے وہی سلپر پہنے واپس آرہے تھے تو محسوس ہو ا کہ وہ برانڈڈ سلپر جس کو خریدنے کے بعد ہم ہوا میں اُڑ رہے تھے وہ ایک جگہ سے پھٹ رہا ہے! فوراً ناظم آباد کے نائیکی آؤٹ لیٹ پہنچے جہاں سے یہ سلپر خریدا گیا تھا اور ساتھ ہی خریداری کی رسید لے کر گئے تاکہ دکان دار کو یقین ہوسکے کہ یہ سلپر اسی اسٹور سے خریدا گیا ہے۔ اس طرح کی دوسر ی چیز کے ساتھ ایک دو مرتبہ ہوچکا تھا جو برانڈڈ نہیں تھی مگر ان کی کوالٹی اچھی تھی اور ہمیں اس کی گارنٹی ملی تھی لہٰذا اس بات کا اطمینان تھا کہ جب غیر برانڈڈ چیز تبدیل ہوسکتی ہے تو یہ کیوں نہ ہوگی۔

دکان دار کو بڑے مہذب انداز میں مخاطب کیا ا ور جوتے دکھاتے ہوئے اس پھٹے ہوئے حصے کی نشاندہی کی تو وہ فوراً ہماری تائید کرنے لگا ہم سمجھے کہ شاید وہ اسے باآسانی واپس کر لے گا لیکن یہاں تو معاملہ ہی بر عکس نکلا۔ ہم سے دکان دار صاحب فرمانے لگے جناب بات یہ ہے کہ یہ فیکٹری آؤٹ لیٹ ہے اور اس سلسلے میں ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے۔ ہم نے کہا کہ فیکٹری آؤٹ لیٹ کا کیا مطالب؟ پیسے تو ہم نے اتنے ہی ادا کیے ہیں جو دوسرے آؤٹ لیٹ پرادا کرنے ہوتے ہیں۔ ہماری لاکھ دلیلیں دینے اور غصہ کرنے کے باوجود وہ ہم سے بڑے مہذب انداز میں بڑی ڈھٹائی سے ہمیں منع کرتا رہا کہ نہ تو یہ واپس ہوسکتا ہے اور نہ ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ فیکٹری آؤٹ لیٹ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ ہم کچھ نہیں کرسکتے آپ اس سلسلے میں جو کر سکتے ہیں کرلیں ہم مجبور ہیں۔

میں تو وہاں سے بے بس لوٹ آیا، اور کر بھی کیا سکتا تھا سوائے دل کڑھنے اور غصہ کرنے کے سوا! ایک دم سے برانڈ کی چیزوں کا خبط تاش کے پتوں سے بنے محل کی طرح ٹوٹ گیا، سارا اعتماد اٹھ گیا۔ ہم جیسے برانڈ کے خبط کے مارے لوگ جو خریداری کے لئے ان کی آؤٹ لٹس کا رخ کرتے ہیں، ان لوگوں سے گزارش ہے کہ اس طرح کے اسٹورز سے اپنی من پسند، منہ مانگے اور مہنگے داموں چیز خریدتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ اس کی گارنٹی دی جارہی ہے یا نہیں۔

اس ضمن میں حکومت سے بھی گزارش کروں گا کہ ایسے تمام اسٹورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جو برانڈز کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر جگہ کھلے ہوئے ہیں اورچائنا نے جس طرح موبائل سے لے کر تمام اشیاء کی نقل بنانا شروع کیں ہیں اسی طرح سارے برانڈز کے جوتوں کی نقل بھی ملک کے ہر برانڈڈ اسٹورز کے آؤٹ لٹس پرموجود ہوتی ہے اور دکان دار اصل چیز کے بجائے جعلی اور غیر معیاری پروڈکٹس بیچ کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

 
instafotos's Avatar
instafotos
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
شکریہ: 2
25 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
instafotos کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (13-02-08)
جواب

Tags
پسند, لوگ, موبائل, خلاف, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ چشتیاں ، آدھی رات کو پولیس کا چھاپہ ، دل دوز سانحہ کی بنیاد بن گئی ALI-OAD خبریں 0 17-11-10 10:38 PM
کراچی:شیر شا ہ مار کیٹ میں12 افراد کو بھون دیا گیا ،چار روز میں 66افراد ہلا ک جاویداسد خبریں 21 20-10-10 05:23 PM
ملک کو کھوکھلا ہونے سے بچانے کےلئے عوام کی نظریں چیف جسٹس پر مرکوز ہوگئیں؟ جاویداسد خبریں 0 22-09-10 06:50 PM
تیزی سے پھیلتا ہوا پولیو اور حکومتی دعوے ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:33 PM
بینظیر کی سیکورٹی پر مامور پولیس گارڈز کی تعداد نصف کردی گئی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger