واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-08, 12:07 AM   #1
اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 19-09-08, 12:07 AM

اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ
کیتھولک ازم کے مرکز میں اسلام کے فروغ سے مقامی عیسائی خوفزدہ ہیں
روم(پاک ڈاٹ نیٹ رپورٹ ) اٹلی کے حکمران اتحاد میں شامل جماعت ناردرن لیگ نے وزیر اعظم سلویو برلسکونی سے مطالبہ ہے کہ عالمی کیتھولک ازم کے مرکز میں اسلام کے فروغ کو روکا جائے۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اٹلی میں مسجدوں کی تعمیر کو سخت قوانین کے ذریعہ روک دیا جائے۔ مسلم تارکین وطن اٹلی کے ذریعہ یورپ کے دوسرے ملکوں میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں۔ ان ملکوں میں مسلمانوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ۔ اٹلی اور دوسرے یورپی ملکوں میں مسجدوں کی تعمیر یا ہال کی تعمیر کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اگر ناردرن لیگ اٹلی کی پارلیمنٹ میں مسجدوں کے خلاف بل پاس کرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر اٹلی میں نئی مسجدوں کی تعمیر روک دی جائے گی۔ اسلامک کلچرل انسٹیٹوٹ آف میلان کے صدر عبد الحامد شعاری کا کہنا ہے کہ ناردرن لیگ اٹلی میں مسلم تارکین وطن کی زندگی کو مشکل بنانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے وہ مسلم عبادت خانوں کے سخت خلاف ہے ۔ ایک فلسطینی باشندہ جہار امر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اٹلی میں سترہ سال سے ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن پھر بھی وہ یہاں خود کو محفوظ تصور نہیں کرتا ۔ ناردرن لیگ کی مسلم مخالف سرگرمیاں اکثر اخباروں کی سرخیاں بنتی ہیں۔ مثال کے طور پر موجودہ کابینہ کے ایک وزیر رابرٹ کالڈورلی مسجد کی تعمیر کے لیے ایک مجوزہ جگہ پر اپنا سور لے کر وہاں پہنچ گئے تھے تاکہ اس زمین کو ناپاک کر سکیں۔ انہوں نے پیغمبر محمد ؐ کے نام کی ایک ٹی شرٹ بھی پہنی تھی جس کے خلاف لیبیا میں سخت مظاہرہ ہوا تھا۔ اٹلی کے شمالی حصہ میں تارکین وطن کی تعداد بہت زیادہ ہے جن میں مسلمانوں کی تعداد تقریباََ دس لاکھ ہے۔ اس حصہ میں ناردرن لیگ اپنا پروپیگنڈہ زور و شور سے چلاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان کسی بھی جگہ نماز پڑ ھ سکتے ہیں اس لیے ان کو مسجد بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسجدوں کی تعمیر پر سخت پابندی لگنی چاہیے وہ عیسائیوں کے علاقوں سے دور ہونے چاہیں، ان میں لاوڈ اسپیکر نہ لگنے چاہیں اور اماموں ا ور خطیبوں کو اٹلی کی زبان کی جانکاری لازمی ہونی چاہئے۔ اس کے برخلاف سعودی عرب میں اٹلی کے ایک سابق سفیر اسکیالوجا، جو بیس سال پہلے مسلمان ہو گئے تھے ، کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مسلمان گرجے کے نزدیک یا عیسائیوں کے علاقوں کے قریب مسجد بنوانا نہیں چاہتا

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (19-09-08)
جواب

Tags
پاک, ڈاٹ, وزیر, نماز, نظر, موجودہ, اسلام, تلاش, خلاف, خبر, زندگی, سال, شور, عبادت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 04:53 AM
دینی معاملات میں آزمائش پر صبر کرنے اور اصحاب الاخدود کے قصہ کے متعلق۔ میاں شاہد صحیح المسلم 2 07-08-10 11:00 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger