واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اٹھارہ سالہ ہیکر کا بطور مشیر تقرر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-09, 09:13 AM   #1
اٹھارہ سالہ ہیکر کا بطور مشیر تقرر
ابو عمار ابو عمار آف لائن ہے 17-08-09, 09:13 AM

نیوزی لینڈ کی ایک بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے اپنے کارپوریٹ صارفین کو صلاح دینے کے لیے ایک ایسے لڑکے کو نوکری پر رکھا ہے جو کہ ایک بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک کا رکن ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔

ٹیلسٹرا کلیئر نامی فرم کا کہنا ہے کہ سابقہ ہیکر اوئن تھار واکر انٹرنیٹ جرائم کے حوالے سے ان کے صارفین کو مشورے فراہم کرے گا۔

ماضی میں اوئن واکر کا تعلق ایک ایسے گروہ سے رہ چکا ہے جس نے دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد کمپیوٹرز تک رسائی حاصل کی تھی۔ صرف سولہ برس کی عمر میں ہی واکر کو یورپی، امریکی اور خود نیوزی لینڈ کے تفتیشی اداروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم ٹیلسٹرا کلیئر کے ترجمان کرس مرامز کے مطابق ہیکنگ سے تائب ہونے کے بعد اوئن واکر نے متعدد ایسی سیمیناروں سے خطاب کیا ہے جس میں صارفین کو ان کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے والے خطرات کے بارے میں بتایا گیا۔ ان کے مطابق ’ اس کا مقصد انہیں بتانا تھا کہ انہیں کس قسم کے سائبر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں‘۔

اوئن کو سنہ 2007 میں ہملٹن سے گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اوئن کو دس ہزار ڈالر جرمانہ تو کیا تھا تاہم انہیں قید کی سزا نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نےگزشتہ برس عدالت کے سامنے سائبر کرائم کے چھ الزامات اور ایک ایسے سائبر جرائم کرنے والےگروہ سے تعلق کا اعتراف کیا تھا جس نے نجی بینک کھاتوں سے کم |ز کم بیس اعشاریہ چار ملین ڈالر چرائے تھے۔

اگرچہ اوئن نے خود لوگوں کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں چرائی تھی تاہم انہیں ایک ایسا سافٹ ویئر بنانے کے لیے اکتیس ہزار ڈالر دیے گئے تھے جس کی مدد سے جرائم پیشہ افراد نے صارفین کے پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ معلومات تک رسائی پائی تھی۔


حوالہ: بی بی سی

 
ابو عمار's Avatar
ابو عمار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 264
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-08-09), ام طلحہ (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 01:42 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,661
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھئی یہ بھی تو ہنر ہے نا،کرائم برانچ بھی چور کو تبھی پکڑ سکتی ہے جب انکے دماغ تک جاکے سوچے کہ کیا کیسے ہوا ہوگا۔تو ہیکر ہی بتا سکتا ہے کہ ھیکنگ سے کیسے بچ سکتے ہیں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 02:11 PM   #3
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,538
کمائي: 66,961
شکریہ: 2,999
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

ٹائٹل پڑھ کر میں تو سمجھا کہ پاکستان میں کسی اٹھارہ سالہ بچے کو مشیر لگا دیا ہے۔
میں نے سوچا موقع اچھا ہے اپنے جوہر دکھانے کا شاید کوئی اکیس سالہ مشیر بھی لگ جائے ۔
پر افسوس یہ تو باہری دنیا کی خبر ہے۔
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (18-08-09), ابو عمار (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 02:30 PM   #4
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,080
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیوستہ رہ شجر سے امیدیں باہر رکھ
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
معظم (17-08-09), رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 03:53 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ٹائٹل پڑھ کر میں تو سمجھا کہ پاکستان میں کسی اٹھارہ سالہ بچے کو مشیر لگا دیا ہے۔
میں نے سوچا موقع اچھا ہے اپنے جوہر دکھانے کا شاید کوئی اکیس سالہ مشیر بھی لگ جائے ۔
پر افسوس یہ تو باہری دنیا کی خبر ہے۔
بھائی یہاں ایسا مت کرنا

میرے ایک دوست نے یونیورسٹی کا اکیڈمک استعمال میں آنے والا سافٹ وئیر ہیک کر لیا تھا اور یونیورسٹی یہ بھی جانتی ہے اس میں کافی بگ ہیں اور اسے کوئی بھی آسانی سے ہیک کر سکتا ہے پھر بھی ناجانے کیوں آنکھیں بند کی ھوئی ہیں۔ بجائے اس سے کہ اس میں سے فالٹ کو دور کریں دوست کو اسی سمسٹر کے لیئے چھٹی پر بھیج دیا ۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 03:59 PM   #6
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,538
کمائي: 66,961
شکریہ: 2,999
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے بھائی میں ہیکنگ کی بات نہیں کر رہا تھا ، میں تو جنرلی کارنامہ دکھانے کی بات کر رہا تھا ہاں کمپیوٹر سے شغف ویب ڈویلیپمنٹ کی حد تک ہے ۔ پر اب تو ختم ہوتا جا رہا ہے دھیرے دھیرے۔۔ پنگے بتھیرے کیے ہیں ہر قسم کے پر کسی کو نقصان نہیں پہنچایا کبھی۔
معظم آف لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (17-08-09)
پرانا 17-08-09, 10:24 PM   #7
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ٹائٹل پڑھ کر میں تو سمجھا کہ پاکستان میں کسی اٹھارہ سالہ بچے کو مشیر لگا دیا ہے۔
ارے ہمارے بھی تو سارے مشیر اٹھارہ سال کے نہ سہی مگر چور ہی ہیں ۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا
معظم (18-08-09), ابو عمار (18-08-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, کارڈ, پاکستان, ویب, قید, نوکری, چور, موقع, انٹرنیٹ, بھائی, خبر, دوست, سافٹ, عدالت, صلاح, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:13 AM
اللہ نے حجاب اُٹھایا زارا گپ شپ 4 25-01-11 09:45 PM
ذرا ٹھرو چلے جانا wajee شعر و شاعری 3 09-11-09 07:23 AM
طوفان اٹھانے اور شیر و شکر ہونے کا فلسفہ ALI-OAD سیاست 0 25-10-09 11:15 PM
انڈا پراٹھا پاکستانی لڑکی باورچی خانہ 16 22-09-09 05:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger