واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپنے وسائل سے دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-07-11, 01:57 AM   #1
اپنے وسائل سے دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑیں گے
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 13-07-11, 01:57 AM

Name:  110507104734_corps_commander.jpg
Views: 14
Size:  42.0 KB
پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والے کور کمانڈروں کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اپنے وسائل سے ہی دہشتگردی کے عفریت سے نمٹا جائے گا۔
کور کمانڈروں کے اجلاس میں ملک میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
فوج کی طرف سے جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈروں کو ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال اور کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کور کمانڈروں کو بتایا کہ کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کی کاررائیوں میں ملوث شرپسندعناصر سے پاک کروانا اور ایجنسی کےدوسرے علاقے سے روکے جانے والے راستوں کو کھولنا ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نےمقامی لوگوں کی طرف سے شدت پسندوں کو علاقے سے نکالنے کی کوششوں کی تعریف کی۔

ادھر اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے ‘یو این ایچ سی آر‘ کی ترجمان آریانا رومری کے مطابق کرم ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے تاحال نو ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔

ہم نے لوئر کرم میں سدہ کے مقام پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک کیمپ قائم کیا ہے جس میں سات سو خاندان رہائش پذیر ہیں اور مزید دو سو خاندان ایک سرکاری سکول میں مقیم ہیں۔

یو این ایچ سی آر

منگل کو اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرم ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی تعداد بارہ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایک خاندان اگر چھ افراد پر بھی مشتمل ہو تو نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہے۔

’ہم نے لوئر کرم میں سدہ کے مقام پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک کیمپ قائم کیا ہے جس میں سات سو خاندان رہائش پذیر ہیں اور مزید دو سو خاندان ایک سرکاری سکول میں مقیم ہیں۔‘

یو ایچ سی آر کی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ کیمپوں میں رہائش پذیر لوگوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان کے مطابق زیادہ تر بےگھر ہونے والے لوگ اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں۔

کرم ایجنسی وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کا حصہ ہے اور انیس سو اٹھانوے کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی ساڑھے چار لاکھ کے قریب تھی اور اب خیال ہے کہ وہ بڑھ کر چھ لاکھ قریب پہنچ گئی ہوگی۔

پارہ چنار اور آس پاس کا علاقہ ’اپر کرم ‘ کہلاتا ہے جبکہ مسوزئی اور ارد گرد کا علاقہ ’سینٹرل کرم’ ہے۔ جبکہ سدہ اور اس کے گرد نواح کے علاقے کو لوئر کرم کہا جاتا ہے۔ سینٹرل کرم کی سرحد اورکزئی اور خیبر ایجنسی سے سرحد ملتی ہے۔

کرم ایجنسی کی افغانستان کے صوبوں ننگر ہار، پکتیا اور کھوست سے سرحدیں ملتی ہیں۔

‘یو این ایچ سی آر’ کی ترجمان کے مطابق وہ کیمپوں میں مقیم نو سو کے قریب خاندانوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ لیکن مقامی صحافیوں کے مطابق حکومت اور عالمی اداروں کے انتظامات ناکافی ہیں۔

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 89
Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, کوششوں, پاکستانی, مقصد, ملک, مطابق, آپریشن, آبادی, اقوام متحدہ, اسلام, بچوں, جواب, حصہ, خواتین, خبر, سٹاف, علاقہ, علاقے, عالمی, عزم, صوبوں, صورتحال, صحافیوں, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرقِ وسطیٰ میں کیا کیا ہو رہا ہے؟ عارف اقبال سیاست 7 15-04-11 03:42 PM
مشرق وسطی میں بے چینی کی اصل وجہ اسرائیل abdulrehman303 عمومی بحث 1 10-04-11 07:53 PM
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
::: حافظ نذر احمد صاحب کے متفق علیہ ترجمہ میں سے دوسرا پارہ مع عربی متن ::: عادل سہیل قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) 0 08-09-09 03:38 AM
انسداد دہشتگردی کے طریقہٴ کار پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور آج نئی دہلی میں ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger