واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپوزیشن انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-11-07, 06:52 AM   #1
اپوزیشن انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،صدر پرویز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-11-07, 06:52 AM

اسلام آباد(جنگ نیوز/ٹی وی رپورٹ)صدر پرویز نے کہا ہے کہ ایمرجنسی آزادانہ و شفاف انتخابات یقینی بنائے گی،بینظیر اور میرے درمیان اعتماد کا شدید فقدان ہے اور اگر وہ وزیرا عظم بن گئیں تو ہم دیکھیں گے،انہوں نے کہا مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں پریشانی نہیں،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر مستعفی ہوا توبد امنی پھیلے گی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر میں وردی اتار دوں توبھی مجھے فوج کی حمایت حاصل رہے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان کونقصان آرمی سے نہیں، سیاسی بے یقینی سے پہنچ سکتا ہے،غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے مغرب اور میڈیا نے مایو س کیا۔اے پی کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ وہ متوقع طور پر اس ماہ کے آخر تک آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دینگے اور سویلین کے طور پر نئی صدارتی مدت شروع کریں گے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر وہ اپوزیشن کے مطالبے پر مستعفی ہوئے تو خطرہ ہے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا فوجی عہدہ چھوڑنے کے اصل وقت کا انحصار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے۔ صدر مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک آرمی پوری طرح میرے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جنوری میں ہونیوالے انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو مفاہمت کے تحت پاکستان آئی ہیں اب محاذ آرائی کے ذریعے اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں، میں ملک میں مکمل جمہوریت چاہتا ہوں نگراں حکومت میں معتبر اور غیر جانبدار شخصیات کی شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔ اپوزیشن احتجاج کرکے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ صدر نے کہا انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ بیلٹ باکسز ٹرانسپیرنٹ ہونگے۔ مجھے نہیں معلوم بینظیر بھٹو مجھ پر کیوں الزامات لگا رہی ہیں، وہ شروع سے ہی بداعتمادی کا شکار ہیں اور موقف بدلتی رہتی ہیں۔ انہیں لیاقت باغ راولپنڈی جیسے گنجان آباد علاقے میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے تھے۔ موجودہ صورتحال میں بڑی ریلی کا انعقاد خطرناک ہوگا جیسا کہ کراچی میں ریلی نکال کرکیا گیا، صدر نے کہا میں چیف الیکشن کمشنر کوکبھی ملا ہوں نہ کبھی کچھ کہا ہے الیکشن کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دونگا الیکشن عمل کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت دی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ نیگرو پونٹے سے بات ہوگی۔ ہم ان کی تشویش سے آگاہ ہیں اور اپنی مشکلات سے بھی انہیں آگاہ کرینگے، بے نظیر بھٹو الیکشن جیت گئیں تو تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے انہیں آئینی معاملات سے نمٹنا ہوگا، صدرمملکت نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ اسامہ بن لادن اورایمن الظواہری کہاں ہیں، ممکن ہے کہ یہ باجوڑ میں ہوں جو افغانستان کی کنٹر وادی سے جڑا ہوا ہے جہاں سکیورٹی اداروں کا بہتر کنٹرول نہیں ہے۔ سوات میں پاک فوج کمانڈنگ پوزیشن میں آگئی ہے۔ صدر پرویز نے عندیہ دیا کہ جنوری میں ہونیوالے انتخابات میں بھی ایمرجنسی نافذ رہیگی، انہوں نے بینظیر پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی افراتفری کو ہوا دے رہی ہیں۔ اے پی پی کے مطابق صدر پرویز نے کہا کہ عوام بدامنی پر قابو پانے کے لئے ان کی کوششوں سے مطمئن ہیں اور انتخابات چاہتے ہیں، جن کا اعلان ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ بحران پر استعفیٰ دینے پر غور کیا تھا لیکن میں فی الحال کرسی نہیں چھوڑوں گا۔ جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوں، میں جمہوریت چاہتا ہوں۔ جب پاکستان میں بد امنی ختم ہوجائے گی، میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ جنرل مشرف نے کہا کہ وہ مغربی دنیا اور میڈیا سے مایوس ہوئے ہیں، دنیا بھر اور پاکستان میں میڈیا کے ایک حصے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے ہم دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہار سکتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول جائیں۔ پاکستان کی بہتری کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔ صدر مشرف نے کہا کہ اسلامی انتہا پسندوں کے پیدا کردہ خطرات کی وجہ سے انہیں مجبوراً ہنگامی حالت کا نفاذ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا جب تک ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ نہیں ہو جاتا وہ اقتدار میں رہیں گے لیکن دوسری جانب حزب اختلاف کے رہنماؤں کے بیانات سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت مخالف تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک نکتے پر متحد ہو کر انتخابات سے پہلے صدر مشرف پر ایمرجنسی اٹھانے اور عدلیہ کی بحالی کے لئے دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے رواں ہفتہ کے دوران اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور ایمرجنسی اٹھانے کے امریکی مطالبات دہرائیں گے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق جان نیگرو پونٹے نے حال ہی میں ایک بیان میں صدر مشرف کو امریکا کے لئے ناگزیر قرار دیا ہے۔ دولت مشترکہ کی طرف سے 22/نومبر تک ایمرجنسی اٹھائے جانے کی ڈیڈ لائن کو پاکستانی وزارت خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے ممبران نے ایمرجنسی نہ اٹھانے کی صورت میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی جو دھمکی دی ہے، وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس میں زمینی حقائق کو یکسر نظرانداز کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 366
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, نیوز, مکمل, موجودہ, ممکن, متوقع, معلوم, احتجاج, اسلام, اسلامی, بے نظیر, جیت, جواب, خلاف, خبر, سپریم, صورتحال, صدارتی, صدر, صدرمملکت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
9 اپریل کو صدر پرویز کے اشارے پر آگ لگائی گئی،صدرکراچی بار عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:54 AM
بر طانوی ٹیم کو تحقیقات کیلئے مکمل آزادی ہو گی،صدر پر ویز ابن ضیاء خبریں 1 09-01-08 12:31 PM
تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:32 AM
ترک صدراسلام آباد پہنچ گئے،آج صدر پرویز اوراپوزیشن رہنماؤں سے ملیں گے عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:40 PM
حکومت انتخابات میں ایک سال تاخیر کا فیصلہ کر چکی،صدر پر ویز ٹی وی پر آکر میرا دعویٰ غلط ثابت کر یں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 07-11-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger