واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-11-07, 08:07 AM   #1
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 22-11-07, 08:07 AM

اسلام آباد …)رپورٹ /انصار عباسی( صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے پیش قدمی پر مبنی اقدامات کو مات دینے کی کسی مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل کے سلسلے میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں مکمل بدنظمی، بدترین تقسیم اور عدم اتفاق کا شکار ہیں۔ صورت حالات صدر کے لوگوں کے تدوین کردہ مسودہ کے عین مطابق ہونے کے باوجود ایک بڑا ”اگر“ بھی موجود ہے۔ صدارتی کیمپ کو تشویش لاحق ہے کہ ناممکن یعنی متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ ممکن ہونے پر سب کچھ درہم برہم ہو جائیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن پر بیشتر دارو مدار ہے جو مختصر عرصے کیلئے اپنے اصلی اپوزیشن لیڈر ہونے کا حقیقی رنگ جما کر اب پھر ایک پسپائی زدہ لیڈر ہونے کی علامات ظاہر کر رہی ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے کے حالیہ دورے نے پاکستان میں ہجوم اکٹھا کرنے والی واحد شخصیت بینظیر کے لہجے اور آہنگ کو فی الفور تبدیل کر دیا۔ اگرچہ پاکستان میں فی الوقت دو انتہائی مقبول سیاسی لیڈر بینظیر اور نواز شریف چوٹی کے جنرل کے خلاف متحد ہونے کیلئے حالیہ ہفتوں میں گھنٹوں مذاکرات کرتے رہے،تاہم ان کے درمیان بے اعتمادی ختم نہیں ہوئی، پس منظر سے منسلک انٹرویوز نے انکشاف کیا کہ بینظیر کو اب بھی مشکوک سیاستدان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ نواز شریف کی پی ایم ایل ن عام انتخابات کے بائیکاٹ اور معزول ججوں کی بحالی و اعلیٰ عدلیہ کی 2 نومبر کی پوزیشن پر واپسی کے دو نکاتی ایجنڈے کی بنیاد پر ایک سمجھوتے کی خواہاں ہے۔ ایمرجنسی بشمول مارشل لا کے نفاذ کے ابتدائی ایام میں بینظیر اس عمومی مطالبے سے متفق تھیں کہ اعلیٰ عدلیہ کو 3 نومبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کیا جانا چاہئے حتیٰ کہ ایک موقع پر پی پی پی کی لیڈر نے اعلان کیا کہ جسٹس افتخار محمد چودھری ان کیلئے اب بھی چیف جسٹس پاکستان ہیں، تاہم صدر مشرف کے جنوری 2008ء کے اوائل میں انتخابات کے انعقاد کے فیصلہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو سراسیمہ کر دیا جن کے پاس بڑے فیصلوں اور تاحال موجود آپس کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے وقت کم ہے۔تازہ ترین صورتحال میں پی ایم ایل ن کے ساتھ اپنی گفت و شنید میں پی پی پی نے معزول ججوں کی بحالی کے مطالبہ سے پسپائی اختیار کر لی۔ پارٹی اب آزاد عدلیہ کی بات کرتی ہے اور مثالیت کی بجائے حقیقت پسندی پر زور دیتی ہے۔ پی ایم ایل ن کی بیشتر قیادت انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی مگر اپوزیشن کے متحد ہونے کی صورت میں موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ شہباز شریف اور کلثوم نواز جلد از جلد پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں۔ خاندان سعودی حکام کی جانب سے نواز شریف کو وطن لوٹنے کی اجازت ملنے کیلئے بھی پر امید ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شاہ عبداللہ اور صدرمشرف کے درمیان منگل کی ملاقات نواز شریف کی وطن واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیلئے تھی، مبینہ طور پر شاہ عبداللہ نواز شریف کی واپسی کی جانب مائل تھے مگر مشرف اس کیلئے تیار نہیں تھے۔ متذکرہ ملاقات کا نتیجہ اس وقت سامنے آئیگا جب نواز شریف اپنی واپسی یا سعودی عرب میں قیام کے بارے میں واضح کریں گے۔ آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ بھی مولانا فضل الرحمن کے ہنگامی حالت کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہونے کے باعث ڈگمگا رہی ہے۔ مولانا کی مشتبہ سیاست نے نہ صرف مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کو کمزور کیا بلکہ اے پی ڈی ایم کے وجود سے متعلق بھی شکوک کو جنم دیا ہے۔ ایک سرکاری ذریعے کے مطابق مولانا فضل الرحمن اسٹیبلشمنٹ کے تیار کردہ مسودے سے باہر نہیں جا سکتے کیونکہ بعض انٹیلی جنس اداروں کے پاس محترم مولانا مفتی محمود مرحوم کے فرزند کے بارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور عمران خان کی تحریک انصاف دو سیاسی جماعتیں حالیہ چند برسوں سے حقیقی اپوزیشن جماعتوں کا کردار انجام دے رہی تھیں مگر جماعت اسلامی کے طلبہ بازو اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان کے ساتھ جو کچھ کیا وہ نہ صرف شرمناک بلکہ حزب اختلاف کے اتحاد کیلئے سنگین دھچکا ہے۔ اس ذلت آمیز مظاہرے کے بعد جماعت اسلامی کے پاس کراچی میں 90ء کی دہائی کے دوران کی سیاست پر نکتہ چینی اور مذمت کی کوئی اخلاقی بنیاد نہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے واقعہ کے بعد عمران خان کا وقار اور مقام کئی گنا بڑھ گیا جبکہ جماعت اسلامی کو عوام کی برہمی اور پنجاب یونیورسٹی میں اپنے مضبوط گڑھ سے محرومی کا سامنا ہے۔ عمران نے کم از کم پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو بیدار کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف دونوں جماعتیں انتخابات کے بائیکاٹ اور معزول ججوں کی بحالی کے حق میں ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ اب وہ دونوں متحدہ راہ عمل کیلئے یکجا ہونگے۔ شبہات اٹھائے گئے کہ آیا جماعت بھی جمعیت علمائے اسلام کی طرح اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں میں بدترین نااتفاقی کے دوران صدارتی کیمپ نے چیف الیکشن کمشنر کو کامیابی کے ساتھ اس نوعیت کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کیلئے میدان میں اتارا جو اپوزیشن جماعتوں کی مزید تقسیم کا باعث بنے گا۔ ان جماعتوں کے پاس انتخابات میں حصہ لینے یا بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے کیلئے بہت کم وقت ہے۔ ہمارے آزاد چیف الیکشن کمشنر کیلئے بھرپور خراج تحسین جو حکومتی ایجنڈا کوسہل بنانے کی غرض سے امیدواروں کو دستبرداری کیلئے زیادہ وقت دیتے ہیں اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے محض چند روز، حزب اختلاف کی پارٹیوں میں سے بیشتر کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنگامی حالت کے دوران منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کرنے کیلئے یہ ایک ماہرانہ چال ہے۔ پھندہ تیار ہے اور صرف وقت بتائے گا کہ اس میں کون قابو آتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 433
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیر, چیف جسٹس پاکستان, نواز شریف, مکمل, موقع, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, جلد, خلاف, دھماکہ, عمران, عمران خان, صورتحال, صدارتی, صدر, صدرمشرف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اعتما د نہیں ، سیلا بی امد ادی فنڈ کی نگرانی یورپی کمیشن خود کرے گا جاویداسد خبریں 2 24-08-10 11:19 PM
ایس کیو ایل 24 گھنٹوں میں سیکھئے شازل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 22 11-01-09 12:10 AM
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، اپوزیشن ارکان سینیٹ اسلام آباد (جن عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:44 AM
انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں،حکومت یا اپوزیشن میں رہنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی 48گھنٹوں میں کرے گی،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM
مسلم لیگ (ق)میں بے اعتمادی کی فضا مزید بڑھ گئی ،مشاہد حسین خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger