|
اپوزیشن میں بیٹھنے کے ایم کیو ایم کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی ۔ پرویز الہی

13-04-08, 06:40 PM
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے ایم کیو ایم کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی ۔پرویز الہٰی
اسلام آباد ۔۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے ایم کیو ایم کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کیونکہ اس سے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں اپوزیشن مضبوط ہو گی ایم کیو ایم کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہم ایم کیو ایم کے اس فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ان کے اس فیصلے سے اپوزیشن مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کے اچھے کاموں میں اس کی مدد جاری رکھیں گے اور ایک مثبت اور تعمیری تنقید کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے ہر اچھے کام کی نہ صرف تعریف کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون بھی کرتے رہے ہیں ہم نے مفاہمت کی ایک نئی روایت ڈالی ہے پاکستان کی 50سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن نے وزیراعظم کوا عتماد کا ووٹ دیا ہے ہم نے ایک نئی روایت ڈالی ہے تاکہ جمہوریت آگے بڑھے تاہم اس سے ہماری کمزور مراد نہ لی جائے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کو اس کے وہ وعدے یاد کراتے رہیں گے جن کے بل بوتے پر اس نے عوام سے ووٹ حاصل کئے ہیں یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ حکومت کو تمام وعدے یاد کراتے رہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے فیصلے سے ایک مضبوط اپوزیشن سامنے آئی ہے انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|