واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-01-08, 09:24 AM   #1
اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 04-01-08, 09:24 AM

اڑیسہ: تشدد اور چرچ پرحملے جاری


گزشتہ تین روز میں متعدد گرجا گھروں میں لوٹ پاٹ اور آتشزنی کے واقعات ہوئے ہیں
ہندوستان کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں زبردست سکیورٹی انتظامات اور کرفیو کے باوجود کئی گرجا گھروں پر حملے ہوئے ہیں اور تشدد میں مزید ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تین روز سے جاری تشدد میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔

ہندو نظریاتی تنظیم وشو ہندو پریشد نے کرسمس کی مخالفت میں ہڑتال کی اپیل کی تھی جس سے ریاست کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کی صبح سینیئر پولیس حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔’ بعض علاقوں میں اضافی حفاظتی دستوں کو روانہ کیا جا رہا ہے اور حالات اب قابو میں ہیں۔‘

اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے حالات کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ اس دوران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سینیئر حکام نے عیسائی اور ہندو رہنماؤں کے درمیان ایک امن ملاقات کا انتظام کیا ہے۔


وی ایچ پی کے رہنماسوامی لکشمن آنند سرسوتی پر بھی حملہ کیا گيا ہے

حالات کو قابو میں کرنے کے لیے منگل کی رات کو پھول بنی، بالگڑی، دارنگی باڑی اور براہنی گاؤں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کیا گيا تھا لیکن بدھ کی شام کو کئی علاقوں میں گرجا گھروں پر حملے اور آتشزنی کے واقعات ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح تھوڑے وقفے کے لیے کرفیو کو اٹھا لیا گیا ہے۔

ہندو نظریاتی تنظیم وی ایچ پی کے ایک معروف رہنما لکشمن آنند سرسوتی مذہب کی تبدیلی کے سخت مخالف ہیں اور وہ اڑیسہ میں اس کے خلاف مہم چلاتے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک اس پورے تنازعہ کے متعلق ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ لوگوں کو عیسائی مذہب میں تبدیل کرتے ہیں اور ملک کو ایک عیسائی ملک بنانا چاہتے ہیں، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور یہی تمام تنازعات اور لڑائیوں کی جڑ ہے۔‘

پولیس کے مطابق ہڑتال کے دوران عیسائیوں اور اور بعض وی ایچ پی کارکنوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئی تھیں لیکن بعض لوگوں نے لکشمن آنند سرسوتی پر حملہ کر دیا جس پر ایچ پی کے کارکن بھڑک اٹھے اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔

ریاست اڑیسہ میں سخت گیر ہندو کارکن عیسائی مشنری تنظیموں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ چند برس قبل ایک آسٹریلوی مِشنری گراہم سٹینس اور ان کے دو بیٹوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 297
Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, پھول, پولیس, واقعات, وزیر, چینل, خلاف, شام, شخص, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں عبدالقدوس جنگلی حیات 10 29-08-11 02:59 PM
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے The Great احمد فراز 3 28-05-11 02:44 AM
ویژول بیسک ڈاٹ نیٹ کی شروعات کیسے کی جاۓ؟ عقرب مائیکروسوفٹ ونڈوز 12 01-09-10 06:38 AM
گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کی اندرونی کہانی،دھاندلی کیسے ہوئی، کیسے روکا گیا گلاب خان خبریں 0 25-08-10 03:25 AM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger