| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 311
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ڈاکٹر نگہت نسیم سڈنی
ایک مکافات عمل آسمانوں میں ہو گا کہ اس کی خبر شاید کسی کو نہیں لیکن ایک مکافات عمل اُس وقت زمین پر ہو جائے گا جب زندگی کی جنگ ہارنے والے بھوکے اور غربت زدہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انکا رُخ ایوان صدر اورپارلیمان کی طرف ہو گا۔ جرم ٍغربت اتنا بھیانک بھی ھوسکتا ھے اٍس بات کا مجھے علم تو تھا لیکن اتنی شدت سے نہیں تھا ۔ اور اب جب علم ھوا ھے تو یقین نہیں ھو رھا کہ میں اٍسی دنیا کا حصہ ھوں جہاں ایک ملک آباد ھے جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ھیں۔ جہاں کے دو تہائی لوگوں کے نصیب میں غربت پیدائش کے وقت ھی ساتھ ھو لیتی ھے اور باقی عمر سارے لوگ مل جل کر حسبٍ توفیق اُسں کی غربت نہ مٹانے کی ھر ممکن کوشش میں لگے رھتے ھیں ۔ انہی لوگوں میں وہ لوگ بھی شب خون مارنے والوں میں شامل ھیں جو قوموں کامستقبل لکھنے والوں میں شمارھوتے ھیں ۔اور عرفٍ عام میں انہیں استاد یا معلم کہا جاتا ھے ۔ اسی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک مدرسے کے معلّم نے نابینا طالبِ علم کو سبق یاد نہ ہونے پر پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا دیا جس سے مبینہ طور پر طالبِ علم کی موت واقع ہوگئی ۔ واقعات کے مطابق‘‘ وہاڑی کے ایک غریب گھر کا سات سالہ بچہ عاطف بدھ کی رات اور جمعرات کے دن گھرنہ پہنچا تو اُس کے ھم جماعت چچا زاد بھائی نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی کہ عاطف مدرسے ھی میں ھے ۔ تھانہ سِٹی وہاڑی کے سب انسپکٹر محمد افضل نے بتایا ہے کہ مولوی صاحب نے ڈھائی گھنٹے تک عاطف کو پنکھے سے لٹکائے رکھا جس سے اُس کی آنکھوں میں خون ٹھہر گیا اور منہ سے جھاگ نکلنے لگی ۔ اٍس دوران معلم صاحب مزے سےسوتے رھے اور جب وہ اُٹھ کر آئے تو عاطف کی طبیعت شدید خراب ہو چکی تھی اور پھر بعد میں اُس کی موت واقع ھو گئی‘‘ ۔ کیا کہوں اور اب اور کیا سوچوں کہ ایک تو غریب کے پاس روٹی تک نہیں ھوتی کھانے کو، کجا یہ کہ وہ اپنے بچے کو پڑھائی لکھائی بھی سکھا سکیں ۔اٍن حالات میں کئی والدین اپنے بچوں کو صرف دو وقت کی روٹی کے لیئے بھی مدرسوں میں داخل کرا دیتے ھیں کہ اُن کے بچے کو وقت پر کھانا بھی مل جائے گا اور کچھ اللہ رسول کی باتیں بھی سیکھ جائے گا۔ کیا غریب ھونا ناقابل معافی جرم ھے جس کی سزا یہ ھے یا پھر معلم اور مولویوں کا خدا الگ ھے جو اُن سے نہ اٍس دنیا میں پوچھے گا اور نہ اگلے جہاں میں ۔ اللہ اور رسول کے نام پر کھانے والے یہ معلم اور مولوی ایک نہیں ھزاروں ھیں جو اللہ اور رسول کے نام پر کبھی انسانی جانوں کاتو کبھی انسانی عزتوں کا قتل کرتے آئے ھیں ۔کیا آپ میں سے کسی کو یاد نہیں پڑتا کہ ایسا روز کہیں نہ کہیں ھوتا ھے اور اخبار کے کسی کونے میں ایک چھوٹی سی خبر پڑھنے کو روز ھی مل جاتی ھے ۔ لیکن کتنی حیرت کی بات ھے کہ اربابٍ اختیار کو کبھی بھی ایسی خبروں کا پتہ ہی نہیں چلتا اور چلے بھی کیسے کہ یہ حکمران اپنی ناک سے آگے تو دیکھ ہی نہیں سکتے اور پھر شاید ان کے سینے میں دھڑکنے والے دل بھی پتھر کے ہوتے ہیں۔ یہ خبر بھی تو ان حاکموں کے کانوں میں نہیں پڑی ہو گی کہ کل جب لاھور کے گرد و نواح کے ایک ھی گھر کے تین افراد کو خاندانی دشمنی پر قتل کر دیا جاتا ھے اور اُس خاندان میں یہ تین لاشیں ملا کر پوری نو ھو جاتی ھیں تو پورا خاندان بلبلا کر گورنر ھاؤس کے سامنے انصاف کے لیئے دھرنا دے کر بیٹھ جاتا ھے اور ھمارے میڈیا میں یہ خبر تین دفعہ کے بعد دیکھائی نہیں جاتی اور نہ ھی پتہ چلا کہ بعد میں کیا ھوا ۔۔ ھمارے لیئے ھمارے معزول ججز بہت اھم ھیں ۔۔ ھمیں تو کل یہی پتہ نہیں لگ رھاتھا کہ مشرف کرسی چھوڑ رھے ھے کہ نہیں اور ھمارے لیئے یہ جاننا بھی بہت ضروری تھا کہ نواز شریف کی جو شیلی تقریر کا آصف علی زرداری پر کیا اثرھوا ۔۔ اور اٍس سارے پس منظر میں پاکستان کو امریکہ کی کتنی پشت پناھی حاصل رھی ۔۔ اتنے اھم اور نازک ملکی حالات اور معاملات ھوں ۔ اورھر طرف جب سیاست کا بازار گرم ھو وھاں پر کس کو خبر کہ کس گھر سے تین جوان لاشیں اٹھی تو اُٹھی کیوں اور کیوں اُس شہر کے تھانے دار نے قتل کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی ۔۔اور ایک اسلامی ملک میں ایسے سفاک اور قاتل معلم کیسے ھو سکتے ھیں ۔۔انہیں کیسے روپوش ھونے دیا جا سکتا ھے ۔۔ ان سب کو کیسے چھوڑا جاسکتا ھے ۔ لیکن دوستو یہ سب ممکن ھے اوراُس وقت تک ایسا ھی ممکن ھوتا رھے گا جب تک کسی ملک کی بھی سیاست اور سیاسی نظام صرف اپنی پوجا کرے گا ۔ جہاں کے حکمران صرف اپنے مفادات اور اناً کی جنگ لڑیں گے اور جہاں کا میڈیا بھی چڑھتے سورج کا پجاری ھو گا ۔ وھاں پر کوئی غریب بھی اپنے مقصدٍ حیات کا رشتہ اپنی حیات کے ساتھ کبھی نہیں جوڑ سکے گا اور اٍس غربت اور نا انصافی کی جواب دہی ھر اھلٍ دانش اور صاحبٍ اقتدارکو دینا پڑے گی ۔۔۔۔۔بھلا مکافاتٍ عمل سے کون بچ سکا ھے ۔ ہاں اسے ھی یاد رکھیں کہ ایک مکافات عمل آسمانوں میں ہو گا کہ اس کی خبر شاید کسی کو نہیں لیکن ایک مکافات عمل اُس وقت زمین پر ہو جائے گا جب زندگی کی جنگ ہارنے والے بھوکے اور غربت زدہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انکا رُخ ایوان صدر اورپارلیمان کی طرف ہو گا۔ |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (02-06-08) |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بی بی سی کے مطابق پہلے بچے کو الٹا لٹکایا بعد میں جب نیچے اتارا تو وہ بچارا معصوم رو رہا تھا جس پر مدرسے کے مولوی نے ڈنڈے سے سخت پٹائی بھی کی کہ شور کیوں ڈال رہے ہو-
مولوی صاحب نے کہا کہ وہ ایسے کام اکثر کرتے رہتے ہیں اور عاطف کمزور تھا اس لیے وہ مر گیا۔۔۔۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,648
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بی بی سی کے مطابق پہلے بچے کو الٹا لٹکایا بعد میں جب نیچے اتارا تو وہ بچارا معصوم رو رہا تھا جس پر مدرسے کے مولوی نے ڈنڈے سے سخت پٹائی بھی کی کہ شور کیوں ڈال رہے ہو-
مولوی صاحب نے کہا کہ وہ ایسے کام اکثر کرتے رہتے ہیں اور عاطف کمزور تھا اس لیے وہ مر گیا۔۔۔۔ |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | Real_Light (02-06-08) |
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی میں کہاں سے اس کے بارے میں لکھوں مجھےتو کوئی پتا ہی نہیں کہ حقیقت کیا ہے
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ڈاکٹر شمس جیلانی, قوم کےعلما, قرآن, قصہ, موت, منتقل, آدمی, اللہ, اچھا کام, امتحان, احتجاج, اسلام, حکم, حال, حضرات, خبر, دل, زمانہ, سال, شور, ظالم, عہد, عقل, عزت, صلاحیتوں, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی | وقاص0097 | Ask Experts ماہرین کی رائے | 7 | 25-07-11 01:26 PM |
| پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں | فیصل ناصر | خبریں | 2 | 01-12-10 08:35 AM |
| جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر | جاویداسد | خبریں | 1 | 18-07-10 04:59 PM |
| جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 13-04-08 09:03 AM |