واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اہلیت کا تعین الیکشن کمیشن کا صوابدیدی اختیار ہے،براہ راست چیلنج نہیں کیا جاسکتا“

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:04 PM   #1
اہلیت کا تعین الیکشن کمیشن کا صوابدیدی اختیار ہے،براہ راست چیلنج نہیں کیا جاسکتا“
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:04 PM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے صدر کے دو عہدوں کے خلاف جماعت اسلامی قاضی حسین احمد،عمران خان اور پاکستان لائرز فورم کی طرف سے دائر کی گئی آئینی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بارے میں تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو دو عہدے رکھنے کی اجازت دینے کا قانون آئین سے متصادم نہیں جبکہ صدارتی امیدوار کی اہلیت کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 63کو آرٹیکل 62کے ساتھ ملا کر پڑھنے کے بارے میں کوئی فیصلہ الیکشن کمشنر کی مخصوص صوابدید ہے اور اسے براہ راست آئین کے آرٹیکل 3،184کے تحت عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ درخواست گزاروں کے وکلاء جنرل پرویز مشرف کی نااہلیت کے بارے میں دلائل سے انہیں مطمئن نہیں کر سکے اس لئے یہ درخواستیں مسترد کی گئیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس رانا بھگوان داس جسٹس جاوید اقبال جسٹس عبدالحمید ڈوگر جسٹس سردار محمد رضا خان جسٹس محمد نواز عباسی جسٹس فقیر محمد کھوکھر جسٹس فلک شیر جسٹس میاں شاکر اللہ جان اور جسٹس ایم جاوید بٹر پر مشتمل نو رکنی بنچ نے ان درخواستوں کی سماعت کی تھی جن میں سے جسٹس رانا بھگوان داس جسٹس میاں شاکر اللہ جان اور جسٹس سردار محمد رضا خان نے آئین کے آرٹیکل 3،184کے تحت ان درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیا تھا، لیکن چھ ارکان کے اکثریتی فیصلے سے ان درخواستوں کو مسترد کیا گیا تھا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ پارلیمینٹ نے آئین کے تحت صدر کو دو عہدے دینے کے ایکٹ کی منظوری دی جو آئین سے متصادم نہیں اور عدالت پاکستان لائرز فورم بنام وفاق کیس میں اس ایکٹ کی منظوری دے چکی ہے جہاں تک صدارتی امیدوار کی اہلیت پر آرٹیکل 62اور 63کے اطلاق کا تعلق ہے اس کا جائزہ لینا الیکشن کمشنر کی صوابدید ہے جو ایک آئینی ادارہ ہے اور جو معاملہ براہ راست عدالت میں نہیں لایا جا سکتا، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل (3) 184کے تحت سپریم کورٹ سے رجوع کے لئے دو بنیادی شرائط ہیں پہلی یہ کہ کوئی عوامی اہمیت کا معاملہ ہو اوردوسری شرط یہ ہے کہ آئین کے باب اول کے حصہ دوم میں دیئے گئے بنیادی حقوق کا معاملہ ہو عدالت نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ اس وقت تک مداخلت نہیں کر سکتی جب تک وہ مطمئن نہ ہو کہ کوئی بنیادی حق پامال ہو فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آرمی چیف ہونے کے ناطے جنرل پرویز مشرف صدارتی انتخابات کے اہل نہیں لیکن درخواست گزاروں کے وکلاء مطمئن نہیں کر سکے کہ اگر جنرل پرویز مشرف کو نااہل قرار نہ دیا جائے تو کسی کا بنیادی حق متاثر ہو گا۔ درخواست گزاروں کے وکلاء یہ بھی نہیں بتائے سکے آرٹیکل 17اور 25کے تحت دی گئی۔ حقوق ضمانت کس طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ان حقائق حالات کی بنیاد پر عدالت سمجھتی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3، 184کا ان درخواستوں پر اطلاع نہیں ہوتا اس لئے یہ قابل سماعت نہیں اور انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 392
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کورٹ, پاکستان, اللہ, اسلام, اسلامی, جاوید اقبال, خلاف, خان, سپریم, سردار, عدالت, صوابدیدی, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رینٹل پاور منصوبوں کے ٹھیکے شفاف نہیں تھے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے:چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 26-10-10 07:39 PM
کراچی،نائن زیرو پر تعینات پولیس کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنیکی ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:39 AM
پولنگ کے موقع پر سندھ کی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزکی تعیناتی کی درخواست مسترد عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:00 AM
حساس ادارے اور صوبائی انتظامیہ میں تبدیلی‘ امریکہ نے بینظیر کی درخواست مسترد کردی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger