واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اہلیت کیس کا فیصلہ آنے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا،صدر پرویز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 01:52 PM   #1
اہلیت کیس کا فیصلہ آنے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا،صدر پرویز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 01:52 PM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اہلیت کیس کا فیصلہ آنے پر ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ اسمبلیوں کی مدت بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی نہ لگاتے تو سات سال کی محنت پر پانی پھر جاتا،انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے قومی مفاد میں ہی کرونگا،مقاصد کے حصول تک ایمرجنسی نہیں اٹھائی جائیگی،انہوں نے واضح کیا کہ پوری فوج میری کمانڈ میں متحد ہے اور مجھے اپوزیشن کے احتجاج کی پرواہ نہیں، انہوں نے کہا کہ جلد از جلد انتخابات کرانا چاہتا ہوں،لیکن شیڈول کے مطابق انتخابات ممکن نہیں ان میں تاخیر ہوسکتی ہے ، بدھ کو اسلام آبادمیں پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ امریکاسے آنے والی فون کالیں سن لیتا ہوں لیکن کرتا وہی ہوں جو ملکی مفاد میں ہو،انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کے فون سن کر عمل کرتا تو ایمرجنسی اور پی سی او نہ آتے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ اقتدار کی منتقلی کے تیسرے مرحلے سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔ صدر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے میری جو حمایت کی ہے وہ اس سیاسی عمل کی تائید ہے جس سے زندگی کے تمام شعبوں خاص طور پر سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے مملکت کے تینوں ستونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ صدر نے کہا کہ آئندہ جو بھی فیصلے ہونگے وہ تمام متعلقہ فریقوں کے صلاح و مشورے سے اور بہترین قومی مفاد میں کئے جائیں گے۔ جمہوریت کی طرف منتقلی کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کی غرض سے تمام معاملات جلد سے جلد طے کرلئے جائیں گے جس کی وجہ سے ہنگامی حالات کا نفاذ کرنا پڑا، ایک وزیر مملکت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ صدرنے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ اور پی سی او کے اجراء کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ جب سے وہ اقتدار میں آئے ہیں ان کیلئے سب سے بڑا مشکل فیصلہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ تھا اور یہ فیصلہ انہوں نے مجبوری کے تحت کیا ۔صدر نے کہا کہ ملکی حالات جس نہج پر پہنچ چکے تھے ان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، یہ اقدام ملک کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو ہماری سات سال کی محنت پر پانی پھر جاتا اور ملک کی ترقی کا سفرمخالف سمت میں شروع ہو جاتا۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ مقاصد کے حصول تک ملک سے ایمرجنسی نہیں اٹھائی جائیگی‘ انتخابات کرانے کا فیصلہ امریکہ کے دباؤ میں نہیں کریں گے‘ اسمبلیوں کے مستقبل کا فیصلہ 14 نومبر تک کرلیا جائیگا‘ پوری فوج میری کمانڈ میں متحد ہے‘ اپوزیشن جتنا مرضی احتجاج کرلے اس کی پرواہ نہیں، فیصلے قومی مفاد میں کرونگا‘ مسلم لیگ اور اس کے اتحادی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ وزیراعظم شوکت عزیز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ آئندہ پانچ سال کیلئے صدر کے انتخاب سے جمہوری عمل کو تقویت پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور اسکی اتحادی جماعتیں قومی یکجہتی اورسالمیت کیلئے صدر پرویز مشرف کی کوششوں کی حمایت کے سلسلے میں متحد ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 403
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, وزیراعظم, موقع, مقابلہ, منتقلی, ممکن, امریکہ, احتجاج, اسلام, بہترین, جلد, زندگی, سال, عزیز, صورتحال, صلاح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مواخذے کی تحریک لانا پارلیمنٹ کا حق ہے،فیصلہ قبول کروں گا،صدر پرویز مسٹر گرزلی خبریں 0 21-06-08 06:49 PM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:45 AM
شیڈول کے مطابق شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 07:56 AM
نومبر وردی کا آخری دن ہے،صدر پرویز کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا،جسٹس وجیہہ عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger