واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اہل كراچي سبقت لے‌گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-11, 12:43 PM   #1
اہل كراچي سبقت لے‌گئے
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 19-11-11, 12:43 PM

پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے جمعہ کو قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ دو برسوں میں کراچی میں انتالیس سو اڑتیس لوگ قتل کیے گئے جس میں آٹھ سو اڑتیس افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے۔

یہ بات وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کے مسلم لیگ (ن) کی رکن خالدہ منصور کے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں کہی ہے۔

وزیر داخلہ نے ایوان کو مزید بتایا کہ سنہ دو ہزار سات سے سات اکتوبر دو ہزار گیارہ تک بلوچستان میں پانچ برسوں میں تقریباً ساڑھے سولہ سو پرتشدد واقعات میں ساڑھے چودہ سو افراد ہلاک اور بتیس سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ وہ اعداد وشمار ہیں جن کے مقدمات درج ہوئے جبکہ انسانی حقوق کمیشن کہتا رہا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک میں کئی واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سنہ دو ہزار دس اور گیارہ کے دوران کراچی میں انتالیس سو اڑتیس افراد کے قتل کے واقعات میں سے صرف تین سو پینسٹھ واقعات کا چالان پیش کیا گیا اور دو سو تیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی اور بلوچستان میں بدامنی اور لاقانونیت روکنے کے لیے وزیر کے مطابق حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں سیکورٹی فورسز کو اسلحہ، گاڑیاں اور دیگر آلات کی فراہمی، چیک پوسٹس کا قیام، سکیورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ، بلوچستان اور کراچی کے سیکورٹی حکام کے درمیاں مربوط رابطہ اور معلومات کے تبادلے سمیت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان کے چھ شہروں میں فرنٹیئر کور کی سترہ پلاٹون تعینات کی گئی ہیں جبکہ کچھی، سبی اور نصیر آباد میں فرنٹیئر کور کی ایک ونگ (سات سو تیس افراد) تعینات ہیں اور مستونگ میں مزید تین پلٹون تعینات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین برسوں میں بلوچستان میں تقریباً نوے کروڑ روپے فوج اور فرنٹیئرکور کو تیل اور معاوضوں کے مد میں ادا کیے گئے ہیں۔ ان کے بقول بلوچستان میں حکومتی اقدامات کی وجہ سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن اگر ان کے فراہم کردہ اعداد وشمار کا ہی جائزہ لیں تو سنہ دو ہزار سات کی نسبت موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان قتل اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے بیگم نزہت صادق کے سوال کے جواب میں بتایا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے تاحال چوبیس ہزار چار سو اٹھاسی افراد کی سزاؤں میں کمی کی ہے۔ ان میں چار ہزار تین سو اڑسٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کے بقول سب سے زیادہ سزائیں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی معاف ہوئیں جو اٹھارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن افراد کی سزائیں معاف ہوئی ہیں ان پر منشیات، چوری، فوج چھوڑنے، قتل، ریپ، اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم کے مقدمات درج تھے۔ تاہم ریپ سمیت کسی بھی کیٹیگری کی معاف کردہ سزاؤں کی جرم وار تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سیلاب زدگاں کی امدا د کے لیے عالمی برادری انیس کروڑ بیاسی لاکھ اسی ہزار ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے چار ہزار تین سو چراسی ارب سے زائد کا قرضہ حاصل کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح گزشتہ مالی سال میں پندرہ اعشاریہ تین فیصد رہی جو رواں مالی سال میں گیارہ فیصد ہونے کی توقع ہے۔

مولوی آغا محمد کے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اٹھائیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بڑی وجہ جاری اخراجات کا بڑھتا ہوا خسارا ہے۔

ان کے بقول عالمی منڈی میں تیل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں اور درآمدات میں اضافہ، پاکستان میں امن و امان اور عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی دیگر اہم وجوہات ہیں۔

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 130
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-11-11), احمد نذیر (20-11-11), بنت حوا (19-11-11), حیدر (19-11-11)
جواب

Tags
color, malik, pakistan, کلنگ, کراچی, گئی, پاکستان, واقعات, وزیر, لوگ, موجودہ, ملک, مالیاتی بحران, مطابق, تحریری, جواب, جرم, خواتین, زرداری, سال, علی, عالمی, صادق, صدرِ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger