واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اہم سیاسی رہنماؤں نے سنگین خطرات کے بعدسرگرمیاں محدودکردیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:25 AM   #1
اہم سیاسی رہنماؤں نے سنگین خطرات کے بعدسرگرمیاں محدودکردیں
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:25 AM

اسلام آباد(تجزیہ نگارخصوصی/صالح ظافر)بڑی سیاسی جاعتوں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول شریف برادران،آفتاب احمد خان شیرپاؤ،مولانافضل الرحمن اورچوہدری شجاعت حسین نے اپنی زندگی کولاحق سنگین خطرات کے پیش نظرخودکواپنی مضبوط چاردیوار ی میں محدودکرلیاہے جبکہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات پرغیریقینی منڈلارہی ہے۔انہوں نے اپنی نقل وحرکت محدود کردی ہے اورزیادہ ترلیڈرحکومت کی جانب سے سیکورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات پربھروسہ کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں،مسلم لیگ نوازکی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس پیرکواسلام آباد سے رائے ونڈ شریف برادران کی رہائش گاہ پرمنتقل کردیاگیاجوانتخابات سے متعلق خوف واندیشوں کاعکاس ہے۔وفاقی حکومت میں اعلی سطح کے ذرائع نے دی نیوزکومنگل کے روزبتایاکہ خفیہ معلومات جمع کرنے والے اداروں نے پتہ لگایاہے کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی زندگی کوسخت خطرہ لاحق ہے کیونکہ پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کچھ انتہاپسند گروپ ان رہنماؤں کونشانہ بنانے کی سازش کررہے ہیں تاکہ ملک میں ہمیشہ عدم استحکام برقراررہے۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے بعض شرپسندوں کوگرفتارکیا ہے جنہوں نے نشان زد ایسے سیاسی رہنماؤں کیلئے حتمی منصوبہ بنارکھاتھا جو ملک بھرمیں وسیع حمایت رکھتے ہیں۔ان شرپسندوں کے آقاشمال میں سرحد پاربیٹھے ہوئے ہیں اوران کوپاکستان کے روایتی دشمنوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔متعلقہ اداروں نے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں لیکن ان ثبوتوں کو عوام کے سامنے لانے میں ان کاحساس ہوناآڑے آر ہا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جن سیاسی رہنماؤں کوخطرے کاسامناہے، ان کوحکومت کی جانب سے مسلسل خطرات سے آگاہ کیا جا ر ہا ہے اوران سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عوام سے رابطے میں ہراحتیاط کریں۔جن رہنماؤں کوخطرہ ہے انہیں ان کی سینیارٹی کی بنیادپرسیکورٹی فراہم کی گئی ہے اورانہیں اخراجات کی ادائیگی پرتربیت یافتہ سیکورٹی اہلکارفراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔ دریں اثناء سیاسی مبصرین نے اس خوف کااظہارکیاہے کہ ملکی سطح کاقدکاٹھ رکھنے والے پنجاب کے رہنماؤں کوچھوٹے صوبوں میں سلامتی کاخطرہ ہوسکتاہے۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 282
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, منصوبہ, اسلام, خان, درخواست, زندگی, صوبوں, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:27 PM
جلا گھر کسی کا ۔۔ ۔کسی کی سیاست میں ”بہار “ آگئی جاویداسد خبریں 0 24-09-10 04:24 PM
کسی سیاسی جماعت کو وکلا تحر یک پر اثر انداز نہیں ہو نے دینگے،بار کونسلوں ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:42 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger