واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اہم فیصلے مجلس عمل کی سپریم کونسل میں کریں گے،اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوں گے،فضل الرحمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:47 AM   #1
اہم فیصلے مجلس عمل کی سپریم کونسل میں کریں گے،اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوں گے،فضل الرحمن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 09:47 AM

اہم فیصلے مجلس عمل کی سپریم کونسل میں کریں گے،اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوں گے،فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام نے اے پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کہا ہے کہ وہ اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوگی ،جے یو آئی نے کہا کہ قاضی حسین احمد ہی ایم ایم اے کے صدر رہیں گے، حکومت سے کوئی رابطہ نہیں متحدہ اپوزیشن کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ قبائلی علاقوں کے حالات خراب ہیں، ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو ہو گا جس میں انتخابی منشور کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابقجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ضابطہ اخلاق کو تسلیم کرنے اور ان پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فوج کو یہ ہدایات جاری کرے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہ کرے اگر فوج نے اپنا سیاسی کردار ختم نہ کیا تو اس پرتنقید لازمی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر جمعیت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری اور دیگر اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز ،بینظیر اور کرزئی یہودیوں کی صف میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کا مسودہ ہمیں مل چکاہے اس کے مین نکات کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ایک قومی ادارہ ہے اور اسکی اس حیثیت کو نہ تو چیلنج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی شہری یا سیاسی جماعت فوج کو اپنے مقابلے میں حریف سمجھتی ہے۔ لیکن جب فوج سیاست میں آتی ہے اور اس کا سربراہ ایک سیاسی کرداربھی انجام دینا شروع کر دیتاہے تو پھر اسے تنقید کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ اگر الیکشن کمیشن یہ چاہتا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران سیاستدان فوج پر تنقید نہ کریں تو اس کا واحد حل یہی ہے کہ وہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے فوج پر سیاست میں حصہ لینے کی پابندی عائد کر ے اور حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرنے کے احکامات نہ جاری کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، صدر پرویز مشرف اور افغان سربراہ حامد کرزئی یہودیوں کی صف میں کھڑے ہیں اور صدر بش کی حقیقت ان لوگوں کے امام کی سی ہے اور یہ تینوں اپنے امام کے احکامات کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی قانون سازی میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں ، بلوچستان سے فوج کو واپس بلایا جائے اور وہاں آپریشن فوری طورپر بند کیا جائے ،شمالی علاقوں ،وزیرستان اور سوات میں بھی نہتے لوگوں کے خلاف کاروائی بند کی جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ اے آر ڈی کی ایک بڑی جماعت نے جب مسلم لیگ کو تنہا چھوڑ دیا تو ہم نے اسے سہارادیا۔ ہمیں اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم نے حزب اختلاف کا شیرازہ بکھرنے سے بچایا اب اس حزب اختلاف کابھی یہ سیاسی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ جے یو آئی کی کردار کشی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہونگے ،ایم ایم اے کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریگی۔ اہم انتخابی و سیاسی فیصلے سپریم کونسل کے اجلاس میں کئے جائیں گے جس کا اجلاس 8نومبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیاہے

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 391
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاکستان, موقع, منشور, آپریشن, اسلام, اسلامی, بے نظیر, جواب, حل, خلاف, سپریم, سیاست, صف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
ایمر جینسی اور پی سی او کے کسی اقدام کی آئندہ پارلیمنٹ میں حمایت نہیں کر یں گے،اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی کا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:01 AM
اے پی ڈی ایم میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ جمعرات کوکرینگے،امریکا افغانستان سے فوج نکالنے پر غور کررہا ہے،فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:37 PM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger