واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-08, 10:58 PM   #1
ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-10-08, 10:58 PM

ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، ایک شخص کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی
کوئٹہ………پاکستان اور ایران کے سرحد کے قریب ضلع کیچ میں زعمران کے علاقے میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے سرحد عبور کرکے پاکستانی علاقے میں کارروائی کرکے ایک شخص ملا سلیم زعمرانی کو قتل کرکے نعش اپنے ساتھ لے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق ملا سلیم زعمرانی اپنے رشتہ دار کے گھر واقع گھٹگان اور میتا میتھا سنگ کے درمیانی علاقے میں مقیم تھے کہ ایرانی فورسز نے کارروائی کی ۔ صوبائی وزیر بی ڈی اے ظہور احمد بلیدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کی اس طرح کی بلا جوازکارروائی پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف عمل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں ایرانی حکومت سے باقاعدہ احتجاج کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-10-08, 02:34 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,642
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

لو بھائی پاکستان شارع عام بن گیا ہے جس کا دل کرئے اب اس میں سے انا جانا شروع کر دیے۔ کیا امریکی کم تھے اب ایرانیوں بھی شروع ہو گئے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 03:07 AM   #3
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

یہ نیوز میرے خیال سے کسی چینل نے بھی نہیں دی ہے ۔ میری خود صوبائی وزیر سے بات ہوئی تھی۔ ایرانی فورسز اپنی ملک کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں کئی بار اس طرح کی کارروائیاں‌پہلے بھی کرچکی ہیں تاہم اس پر پاکستان کی جانب کوئی احتجاج دیکھنے میں‌نہیں‌آیا ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-10-08, 06:10 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

بی بی سی نے بھی رات کو دیر سے دی ہے یہ نیوز

کوئٹہ: بی بی سی رپورٹ

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاق میں مقیم افراد نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران کے سرحدی محافظوں نے مبینہ طور پر پاکستانی حدود میں گھس کر ایک شخص پر فائرنگ کی ہے اور اسے اپنے ساتھ ایرانی حدود میں لے گئے ہیں۔
مقامی پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے اس سلسلے میں رابطہ کیا جا رہا ہے۔

مکران ڈویژن کے شہر تربت کے سرحدی علاقے زعمران سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایرانی فورسز نے بلوچستان کے سرحدی گاؤں زعمران کے علاقے کورتاگان میں ایک مکان میں گھس کر ملا سلیم ولد دین محمد نامی شخص پر فائرنگ کی ہے جس سے ملا سلیم زخمی ہو گیا۔

یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ملا سلیم کو ایرانی فوجی زخمی حالت میں ساتھ لے گئے ہیں جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔

اس علاقے سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے بتایا ہے کہ ایرانی فورسز قریباً تیس سے چالیس کلومیٹر پاکستانی حدود میں گھس آئے تھے اور یہ کارروائی کر کے چلی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کے افسران ایرانی حکام سے رابطے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تربت کے ضلعی پولیس افسر ایاز بلوچ نے بتایا ہے کہ جس علاقے میں یہ کارروائی ہوئی ہے وہ تبت شہر سے قریباً آٹھ سے دس گھنٹے کی مسافت پر ہے اور اس واقعہ کی اطلاعات ان تک پہنچی ہیں جس پر کارروائی کی جا رہی ہے تاہم اب تک ایرانی حکام کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

یاد رہے اس سال جون میں سولہ ایرانی فوجیوں کے اغواء کے بعد سے ایرانی حکام یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ یہ کارروائی جند اللہ نامی تظیم نے کی ہے اور ایرانی اہلکاروں کو پاکستان کی جانب لے جایا گیا ہے لیکن پاکستانی حکام نے اس واقعہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے آئے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (13-10-08)
پرانا 12-10-08, 06:48 PM   #5
Senior Member
 
ماموں نعمان کا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 388
کمائي: 843
شکریہ: 77
146 مراسلہ میں 288 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

یا اللہ کرم فرما تیرا ہی آسرا ہے ہمیں اے اللہ پاک
ماموں نعمان کا آف لائن ہے   Reply With Quote
ماموں نعمان کا کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 13-10-08, 10:42 AM   #6
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,148
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

لو جی یہ کوئی نئی بات تھوڑی ہے، میری معلومات کے مطابق اس سے پہلے کئی مرتبہ پاکستانی سائڈ سے کچھ انتہا پسندوں نے ایرانی بارڈر کی خلاف ورزی کی اور سرحد کے پار سے لوگوں‌کو اغواء بھی کیا اور ہلاک بھی، جس سے ایران اور پاکستان دوستی کے تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ اور یہ سبھی جانتے ہیں کہ قبائلیوں‌کو خرید کر ان کے گروپ بنانا کبھی ایرانی لوگوں کو قتل کروانا اور کبھی چائنیز انجینئرز کو اغواء اور قتل کروانا کس کے مفاد میں ہے، اور کون ایسا کروا رہاہے۔
تفصیلات آپ جناب فواد صاحب سے پوچھ سکتے ہیں اگر وہ سچ بتانا چاہیں‌تو!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 11:36 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,623
کمائي: 31,256
شکریہ: 7,126
2,953 مراسلہ میں 8,737 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

یہ کام ایرانی ایجنسیوں نے کیا اور بھائی یہ کام تو ایرانی پاکستان کے خلاف پچھلے 1000 سال سے کررہے ہیں۔ یہ ابدالی، غزنوی آپ شاید بھول گئے۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 05:46 PM   #8
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

اقتباس:
لو جی یہ کوئی نئی بات تھوڑی ہے، میری معلومات کے مطابق اس سے پہلے کئی مرتبہ پاکستانی سائڈ سے کچھ انتہا پسندوں نے ایرانی بارڈر کی خلاف ورزی کی اور سرحد کے پار سے لوگوں‌کو اغواء بھی کیا اور ہلاک بھی، جس سے ایران اور پاکستان دوستی کے تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ اور یہ سبھی جانتے ہیں کہ قبائلیوں‌کو خرید کر ان کے گروپ بنانا کبھی ایرانی لوگوں کو قتل کروانا اور کبھی چائنیز انجینئرز کو اغواء اور قتل کروانا کس کے مفاد میں ہے، اور کون ایسا کروا رہاہے۔
تفصیلات آپ جناب فواد صاحب سے پوچھ سکتے ہیں اگر وہ سچ بتانا چاہیں‌تو!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

بلوچستان سے ملحقہ ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان ہے جہاں سنیوں کی اکثریت ہے۔ اس ایرانی صوبے میں‌جنداللہ نامی مذہبی مسلح کالعدم تنظیم ہے جو ایرانی حکومت اور سیکورٹی فورسز کے خلاف برسر پیکار ہے۔ وجدان بھائی نے بھی بتایا کہ اس تنظیم نے کئی ایرانی اہلکاروں‌کا اغواء اور قتل کیا۔

گزشتہ سال بھی اس تنظیم نے 16ایرانی اہلکار(اندازہ کہہ رہا ہوں تعداد مجھے اب صحیح‌یاد نہیں)ایران سے اغواء کرکے بلوچستان کی فرار فرار ہوگئے تھے جنہیں‌بعد ازاں‌پاکستانی فورسز نے گرفتار بھی کرلیا۔

چند ماہ قبل کوئٹہ میں‌ہمارے ایک سینئر صحافی نے اس تنظیم کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مقام پر انٹروہو کیا تھا ۔تنظیم کے سربراہ نام مجھے بھول گیا میرے خیال سے مولوی عبدالمالک ہے ۔اس انٹرویو میں انہوں‌نے یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی سفیر سمیت کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں تاہم انہوں‌نے امریکہ کی جانب سے امداد کے بارے میں سوال کو گول کردیا تھا۔

اقتباس:
یہ کام ایرانی ایجنسیوں نے کیا اور بھائی یہ کام تو ایرانی پاکستان کے خلاف پچھلے 1000 سال سے کررہے ہیں۔ یہ ابدالی، غزنوی آپ شاید بھول گئے۔

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو؟
محترم ہزار سال پہلے تو پاکستان تھا ہی نہیں‌۔ اگر ہندوستان تھا بھی تو اس کی سرحدیں ایران سے نہیں‌ملتی تھیں۔

صرف بلوچستان کی سرحدیں ملتی ہیں اور بلوچستان پاکستان میں شامل ہونے سے پہلے قلات، مکران اور دیگر آزاد ریاستوں میں‌تقسیم تھا۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-10-08, 06:56 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
شاہد جمیل حفیظ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Dubai
عمر: 28
مراسلات: 119
کمائي: 4,753
شکریہ: 494
91 مراسلہ میں 290 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہد جمیل حفیظ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

ایران اور پاکستان دونوں اسلامی ملک اور بھائی ہیں کچھ لوگ چاہتے ہیں یہ دونوں بھائی دست وگریباں ہو جایئں اور پھر لوگ تماشہ دیکھیں
لیکن ہم کو صبر سے کام لینا چاہئے امریکہ اور انڈیا نے سینکڑوں مرتبہ ہمارے سرحدوں کو پامال کیا ہم نے ایکشن نہیں لیا تو ایران پر کیوں ؟
ویسے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان بارڈر صرف ملکی حدود کے لیے ہونا چاہیے جس طرح عرب ممالک میں ہے
کیوں کہ
چین و عرب ہمارا ہندوستان ہمارا
مسلم ہیں ہم وطن ہیں سارا جہاں ہمارا
شاہد جمیل حفیظ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 07:16 PM   #10
Senior Member
 
ماموں نعمان کا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 388
کمائي: 843
شکریہ: 77
146 مراسلہ میں 288 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی فورسز کی پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی، عالم کو قتل کر کے نعش ساتھ لے گئی

مسلمانوں ہوش میں آؤ ہوش میں
ماموں نعمان کا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نیوز, چینل, اللہ, الزام, انتظامیہ, امریکہ, احتجاج, بھائی, جواب, خلاف, دوست, دل, رات, سال, شہر, شخص, عالم, صوبے, صوبائی, صحافی

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کے فٹبال میں جیتنے کے چانسز محمدعمر فٹبال 3 16-07-10 07:49 PM
رازی، شافریشہ اور وقاص بھائی کے خلاف کاروائی کی درخؤاست حیدر تھانہ 17 18-11-09 11:31 AM
سوات:سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپیں، 28 شدت پسند ہلاک خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:11 AM
سکسز ٹورنامنٹ: پاکستان آج پہلے میچ میں سری لنکا کے مدمقابل عبدالقدوس کرکٹ 0 27-10-07 11:15 AM
حقوقِ انسانی خلاف ورزی، یاہوپرمقدمہ چاچا کمال کمپیوٹر کی باتیں 3 28-08-07 11:44 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger