واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایران:تیل کمپنیوں نے کاروبار بند کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-10-10, 10:10 PM   #1
ایران:تیل کمپنیوں نے کاروبار بند کردیا
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 01-10-10, 10:10 PM

بی بی سی اردو کے مطابق
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد چار انرجی کمپنیوں نے ایران سے اپنا بزنس ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔

رائل ڈچ شیل، ٹوٹل، سٹیٹ آئل اور اٹلی ای این آئی جو ایران کے ساتھ بزنس کرتی تھیں امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد جرمانوں سے بچ سکیں گی۔

سوئٹرز لینڈ میں قائم نیفٹرن انٹرنیشنل کمپنی کو نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث اُس پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کو مذید سخت کردیا ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

حالیہ قانون سازی کے بعد امریکی انتظامیہ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لے سکے جو ایران کے توانائی کے شعبے میں بیس ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری میں ملوث ہیں۔

درین ا ثناء جو انرجی کمپنیاں قانون کے مطابق ایران کے ساتھ بزنس کر رہی ہیں وہ ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نائب امریکی وزیرِخارجہ جیمز سٹین برگ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کہ لوگ اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنا فائدہ مند نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ دوسری انرجی کمپنیوں کے بارے میں تحقیق کی جا رہی ہے تاہم سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اُن کا نام بتانے سے گریز کیا۔

جیمز سٹین برگ نے نیفٹرن کمپنی کو ایران کی قومی آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی قرار دیا ہے۔ امریکہ نے امریکی کمپنیوں کو پہلے ہی نیفٹرن سے کسی بھی قسم کے بزنس کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

حالیہ پابندیوں کے باعث دوسری کمپنیاں بھی ایران کے ساتھ کام کرنے سے اجتناب کرنے پر مجبور ہوں گی۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 96
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-10-10)
جواب

Tags
color, کردیا, گئی, پہلے, پروگرام, والی, قائم, لوگ, لے, نئی, نام, چار, مطابق, این, ایران, انتظامیہ, امریکہ, اردو, بی, جانے, جائے, خلاف, خبر, شروع, عائد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماچس کی تیلیوں سے بنا آرٹ زارا دلچسپ اور عجیب 5 04-04-11 08:33 PM
امریکہ نے تین پاکستانیوں سے لین دین پر پابندی لگا دی جاویداسد خبریں 4 05-12-10 07:49 PM
پراسرار بیماری سے تین بہن بھائیوں کی بینائی ضائع جاویداسد خبریں 1 19-07-10 07:01 PM
تین آدمیوں کا قصہ عبداللہ حیدر مطالعہ حدیث 2 28-03-09 12:31 PM
قائداعظم ٹرافی: لاہور کے خلاف پی آئی اے کے تین کھلاڑیوں کی سنچری عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger