واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایران سال2003 میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ تر ک کر چکا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:22 AM   #1
ایران سال2003 میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ تر ک کر چکا ہے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:22 AM

واشنگٹن…بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو پیش کی جانے والی حالیہ معلومات میں انکشاف کیا گیاہے کہ ایران سال 2003 میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ ترک کرچکا ہے۔ادھر واشنگٹن میں ایران پر نئی پابندیوں سے متعلق غور کے لیے دنیا کے چھ اہم ممالک کے نمائندوں کا اجلاس ہورہا ہے۔اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی کے حکام کو حالیہ پیش کی جانے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران سال 2003 میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا منصوبہ ترک کرچکا ہے۔تاہم اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر Simon Smith کا کہناہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں جو معلومات پیش کی گئی ہیں اس کے مطابق ممکن ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام بند کرنے سے قبل کچھ ہتھیار تیار کرچکا ہو ۔اس سے قبل امریکی انٹیلے جنس رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایران نے سال 2003 میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا کام روک دیاتھا۔دوسری جانب واشنگٹن میں ایران پر نئی پابندیوں سے متعلق غور کے لیے دنیا کے چھ اہم ممالک برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، چین ، روس اور جرمنی کی وزارت خارجہ کے حکام کا اجلاس ہورہا ہے۔اجلاس میں حکام ایران کے معاملے پر غور کررہے ہیں ۔ادھر امریکی محکمہ خزانہ ایران کے مرکزی بینک پر بھی پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کو شبہ ہے کہ یہ بینک ان تمام بینکوں کو مدد فراہم کر رہاہے ۔ جن پر امریکا نے اقتصادی پابندیا ں عاید کی تھیں۔۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
جواب

Tags
چین, منصوبہ, ممکن, ایران, ترک, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت اپنے ایٹمی ہتھیاروںمیں اضافہ کر رہا ہے رانا امر خبریں 0 22-11-09 10:40 PM
پاکستان کے دشمن ایٹمی ہتھیاروں کے پیچھے پڑے ہیں، رحمن ملک ابن آدم سیاست 6 30-07-09 02:58 PM
حکومت مقدمات ختم ا ور عام معافی دے ‘ ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوں ‘ ملا نڈر عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:51 AM
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھ لگنے کے امکان پر دنیا کو تشویش ہے ،البرادی ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:34 AM
ایران کا ” جرم “ تیل کی دولت یا ایٹمی ہتھیار؟,,,,انور غازی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger