واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایران:’ کینیڈین سفیر ملک بدر‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 03:55 PM   #1
ایران:’ کینیڈین سفیر ملک بدر‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-12-07, 03:55 PM

کینیڈا کے وزیرِ خارجہ میکسم برنیئر کے مطابق ایران نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’ کینیڈا حکومتِ ایران کی جانب سے ہمارے سفیر کو تہران چھوڑنے کا حکم دیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے جس کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی‘۔

بیان کے مطابق سفیر کے واپس بھیجے جانے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب کینیڈا نے اپنے ملک کے لیے ایرانی سفارتی نمائندے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق’ ہمیشہ کی طرح کینیڈا ایرانی سفیر کو قبول کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ کسی مناسب امیدوار کو یہ ذمہ داری سونپی جائے‘۔

کینیڈا اور ایران کے تعلقات میں تناؤ سنہ 2003 میں اس وقت پیدا ہوا تھا جب ایرانی پولیس کی حراست میں ایک ایرانی نژاد کینیڈین صحافی زہرہ کاظمی کی موت واقع ہوئی تھی۔ زہرہ کو جون سنہ 2003 میں ایرانی دارالحکومت کے شمال میں ایون نامی جیل کے باہر تصویریں لیتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

ایرانی سپریم کورٹ نے زہرہ کاظمی کی ہلاکت کی از سرِ نو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں ایک ایرانی خفیہ ایجنٹ محمد رضا احمدی سنہ 2004 میں نیم ارادی قتل کے الزام سے بری ہو گیا تھا۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 304
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, موت, ایران, الزام, جیل, حکم, سپریم, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اور میڈیکل سائنس ڈاکٹرنور اسلام اور عصر حاضر 3 22-05-12 12:39 PM
بیرون ملک سے میڈیکل کی جعلی ڈگریاں جاویداسد خبریں 0 09-07-10 03:02 PM
آئیڈیل شوہر محمدعمر قہقہے ہی قہقے 3 08-01-10 06:02 PM
بچہ انگلش میڈیم سکول The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:13 PM
آئیڈیل محمدعدنان مزاحیہ شاعری 15 18-10-07 04:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger