واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں جو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں، اے پی ڈی ایم کا کنونشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 07:30 AM   #1
ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں جو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں، اے پی ڈی ایم کا کنونشن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 19-12-07, 07:30 AM

ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں جو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں، اے پی ڈی ایم کا کنونشن



اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 8جنوری کے الیکشن بوگس اور ڈھونگ ہیں۔ کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں جو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے تین نومبر2007ء کو عدلیہ کے خلاف کئے گئے اقدام کو ختم کرکے اعلیٰ عدلیہ کو 2نومبر2007ء کی پوزیشن پر بحال کیاجائے، عبوری آئینی حکم کے تحت3نومبر2007ء کو حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو بحال کیاجائے، بلوچستان، قبائلی علاقہ جات، سوات اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں عوام کے خلاف آپریشن بند کیاجائے اور ان علاقوں سے بیرونی عناصر کو دباؤ اور اثرورسوخ استعمال کرکے وہاں سے نکالاجائے تاکہ وہاں پر قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ، عبوری آئینی حکم اور ججوں کے حلف کا3نومبر2007ء کا حکم اور پرویز مشرف کے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدامات سمیت ایمرجنسی 2007ء آرڈر کالعدم قرار دیاجائے، پرویزمشرف کی طرف سے 12اکتوبر1999ء کو اقتدار پر غیر آئینی طورپرقبضہ اور 28 نومبر 2007ء کو صدر کے عہدے پر انتخاب کو کالعدم قرار دیاجائے جبکہ جنرل ریٹائرڈ اس وقت صدر منتخب ہوئے جبکہ وہ صدر بننے کے اہل بھی نہیں تھے، صدر پرویز مشرف کے غیر آئینی سیٹ اپ کو ختم کرکے ملک کو دوبارہ جمہوری اور آئینی راستے پر ڈالاجائے، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی غیر آئینی اور غیرقانونی حکومت کے تمام اختیارات واپس لے کر قومی اتفاق سے عبوری حکومت قائم کی جائے، آزادانہ الیکشن کمیشن قائم کیاجائے جو ملک میں آزادانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرائے، اے پی ڈی ایم کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے آزاد،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کرائے جائیں جو تمام جماعتوں کے لئے قابل قبول ہوں، جنرل ریٹائرڈ مشرف کے تجویز کردہ آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات جعلی بوگس اور ڈھونگ ہیں اور ایسے فراڈ الیکشن کا مکمل طورپربائیکاٹ کیاجائے، جنرل ریٹائرڈ مشرف کے میڈیا پر نافذ کئے گئے تمام قوانین اور پابندیوں کو ختم کرکے میڈیا کو آزاد بنایاجائے،صوبہ سندھ کو فاشسٹ قوتوں سے بچایاجائے اور کراچی میں12 مئی2007ء کو خون کی ہولی کھیلنے کی ذمہ دار سیاسی جماعتوں، جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف اور عشرت العباد پر مقدمہ چلایا جائے ،اے پی ڈی ایم نے مطالبہ کیا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں لاپتہ کئے گئے تمام افراد کو بازیاب کیاجائے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, مکمل, آپریشن, اعلیٰ, حکم, خون, خلاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عراق میں تباہ کن ہتھیارنہ ملنے پرآج بھی شرمندہ ہوں، جارج بش محمد عاصم خبریں 11 10-11-10 08:54 AM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
عکس خوشبو ہوں، بکھرنے سے نہ روکے کوئیکمالِ ضبط کو میں خود بھی تو آزماؤں گی خرم شہزاد خرم خوشبو مکمل کتاب 3 14-01-09 08:25 AM
بداوی اور مہاتیر سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوسکتا ہوں، انور ابراہیم عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 12:05 PM
متحدہ، پی پی ڈیڈلاک ، دونوں جماعتوں میں دوبارہ رابطے کی کوششیں شروع عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger