|
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو

17-04-08, 09:14 AM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے اختیارات گورنر سے وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل کئے جانے کے حوا لے سے منظور ہو نے والا بل توثیق کے لئے گورنر سندھ کو ارسال کیا جائے گا جس کے بعد دوبارہ اسمبلی اس کی منظوری دے گی۔ سندھ کے عوا م کے لئے یہ بات خوش آئند ہے کہ سندھ اسمبلی کے پہلے رسمی اجلاس میں عو ام کے وسیع تر مفاد سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بل پر حکومت اور اپوزیشن ارکان نے مثبت رویہ اختیار کیا، امید ہے کہ یہ اعلی روایت برقرار رہے گی۔ میرا کردار غیر جانبدارانہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے انتظامی اختیارات وزیرا علیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے انہیں علیحدہ نشستیں دی جائیں تاہم ابھی تک لیڈر آف اپوزیشن کے لئے کوئی درخواست نہیں آئی یہ کام اپوزیشن کا ہے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر منتخب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ق) فارورڈ بلاک کے ارکان نے سرکاری بنچوں، اپوزیشن یا علیحدہ نشستوں پر بیٹھنے کیلئے در خواست نہیں دی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|