|
ایشیائی مارکیٹ:خام تیل کی قیمت113ڈالر سے اوپر کی سطح پر برقرار

16-04-08, 07:30 AM
ایشیائی مارکیٹ:خام تیل کی قیمت113ڈالر سے اوپر کی سطح پر برقرار
سنگاپور … جنگ نیوز … ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 113ڈالر بی بیرل سے زائد کی سطح پر برقرارہے۔بدھ کے روز مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں113ڈالر سے اوپر کی سطح پر استحکام دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت114.08ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی اورمارکیٹ کے اختتام پر یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 113.79ڈالر فی بیرل کی سطح پر رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی گرتی ہوئی قدراور سپلائی سے متعلق مسائل کے باعث سرمایہ کار تیل کی خریداری میں عافیت محسوس کررہے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|