واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایشیا کرکٹ کپ: افتتاحی میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 09:43 PM   #1
ایشیا کرکٹ کپ: افتتاحی میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 20-06-08, 09:43 PM

کراچی (جنگ نیوز) انڈین کرکٹ لیگ کے بعد ہندوستان میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا۔ اُس کے بعد شائقین کرکٹ کا جوش برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش میں سہ فریقی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان نے انڈیا کو شکست سے دوچار کرکے فتح اپنے نام کی اور اب پاکستان کی سرزمین پر ایشیا کپ 2008ء منعقد کیا جارہا ہے، جس کا افتتاحی میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، جیو سوپر نے شروع دِن سے کرکٹ کے دیوانوں کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھا اور مختلف ٹورنامنٹس کے تمام میچ براہ راست نشر کئے جس کی تازہ مثال انڈین کرکٹ لیگ، انڈین پریمیئر لیگ اور سہ فریقی ٹورنامنٹ ہیں۔جیو سوپر نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے ٹورنامنٹس جن میں پاکستان شریک ہے وہ براہ راست دکھائے جائیں، کرکٹ کے متوالوں کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 24 جون سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ 2008ء کے تمام میچز بھی جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔ ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ 24جون بروز منگل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ A میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور گروپ Bمیں پاکستان ، انڈیا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 233
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, نیوز, نظر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یونس خان قومی ٹیم کا کیمپ اسٹیل ملز کے اسٹیڈیم میں لگانے کے لئے کوشاں تفسیر حیدر کرکٹ 0 04-02-09 06:51 PM
نجف میں نئے ائیر پورٹ کا افتتاح Real_Light خبریں 0 27-07-08 04:04 PM
اسٹیڈیم میں سچن کرکٹ گراؤنڈکے بینر آویزاں خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:54 AM
سکیورٹی اہلکاروں نے شعیب ملک کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 10:21 AM
ملتان میں سیکورٹی ریڈ الرٹ، اسٹیڈیم قلعے کا منظر پیش کررہا ہے خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 10:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger