واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایف آئی اے میری کردارکشی کررہی ہے،حامد سعید کاظمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 05:47 AM   #1
ایف آئی اے میری کردارکشی کررہی ہے،حامد سعید کاظمی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-02-11, 05:47 AM

اسلام آباد (این این آئی،جی این آئی) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میری کردار کشی کررہی ہے‘ میرے ذرائع آمدنی کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں اصل ذریعہ آمدنی بیرون ملک لیکچرز دینا ہے‘میرے فارن کرنسی اکاونٹ میں لندن میں مقیم میرا بھائی پیسے بھیجتا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ میرا ایک مدرسہ ہے جس سے تھوڑی بہت آمدنی حاصل ہوتی ہے ‘ یہ میرا اصل ذرائع آمدنی نہیں مگر مدرسہ سے تنخواہ لیتا ہوں‘ میرااصل ذرائع آمدنی بیرون ملک لیکچرز ہیں۔ میرے زیراستعمال جو بنگلہ دکھایا گیا ہے وہ میرے وزیر بننے سے پہلے سے تعمیر شدہ ہے اگر میرے وزارت میں وہ تعمیر کیاجاتا تو پھر پوچھا جاسکتا تھا میں 2005 میں وہاں شفٹ ہو گیا تھا۔ میں نے گھر کے لئے زمین 12 لاکھ میں خریدی تھی اب اگر اس کی قیمت بڑھ گئی ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ میرے بینک اکاونٹس کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں میرا ایک بھائی لندن میں ہوتا ہے جو فارن کرنسی اکاونٹ مجھے پیسے بھیجتا ہے۔ میرے اکاونٹ میں ایک کروڑ 72 لاکھ بتائے گئے جبکہ صرف 2 لاکھ اور 72 ہزار روپے ہیں۔حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کسی طور بھی ان کی بدعنوانی ثابت نہیں کرتے، میرے بینک اکاﺅنٹس اور اثاثے ایم این اے بننے سے قبل کے ہیں، وزیر بننے کے بعد غیر معمولی اضافہ ہو تو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، احمد فیض کی تقرری راﺅ شکیل نے کی جس کے تقرر نامہ کی کاپی تک مجھے نہیں بھجوائی گئی، عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اوگی تھانہ سے یوسف خان کا ریکارڈ طلب کرے۔ اعظم سواتی کا کردار کھل کر سامنے آ جائے گا، جو خود دھوکہ دہی سے انشورنس کی رقم حاصل کرنے پر امریکہ کو بھی مطلوب ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,221 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 240
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (14-02-11)
پرانا 14-02-11, 08:38 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیس کردو پھر اگر سچے ہوتو
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-02-11, 10:12 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی بھائی باھر سے بھجوا بھجوا کر اکاؤنٹ نہیں بھرواتا۔۔۔۔۔۔۔۔ سب چالاکیاں دھری کی دھری رہ جائینگی۔ چہرے پر سجی سنت کا خیال بھی نہ کیا ، قیمت تو ادا کرنی پڑے گی۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کرے۔, کرتے, گھر, پہلے, پورے, وزیر, لندن, ملک, امریکہ, احمد, اسلام, بھائی, بے, ثابت, جائے, خود, خان, دینا, ریکارڈ, طور, طلب, عدلیہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ابو سعید ابوالخیر عارف اقبال شاعروں کا تعارف 2 08-02-11 03:29 PM
میرا نام سعید الرحمان !! سعید الرحمان تعارف 26 20-08-10 10:15 AM
نام سے سعید احمد سعید احمد تعارف 13 20-02-10 07:37 PM
حامد سعید کاظمی پر قاتلانہ حملہ نیلم خان خبریں 24 02-09-09 07:55 PM
سعید انور کا 194 کا ریکارڈ برابر تفسیر حیدر کرکٹ 6 18-08-09 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger