واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایلویٹ ہیلی کاپٹرز اور فوکر ایئر کرافٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 08:55 AM   #1
ایلویٹ ہیلی کاپٹرز اور فوکر ایئر کرافٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 13-04-08, 08:55 AM

ایلویٹ ہیلی کاپٹرز اور فوکر ایئر کرافٹ کی پاکستان نیوی میں شمولیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی حربی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے دو ایلویٹ ہیلی کاپٹرز اور ایک فوکر ایئر کرافٹ کو پاکستان نیول ایوی ایشن میں شامل کرلیا گیا ۔ ان ایئر کرافٹ کو نیول فلیٹ کا باقاعدہ حصہ بنانے کی ایک پروقار تقریب نیول ایوی ایشن بیس پی ایس مہران میں منعقد ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد افضل طاہر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ پاک بحریہ نے متخلف میری ٹائم آپریشنز کی انجام دہی کے لئے فوکر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز اور ہتھیار نصب کئے ہیں ۔ فوکر جہاز پی آئی اے سے حاصل کیا گیا ہے جس نے 2006 میں اپنے فوکر فلیٹ کو گراؤنڈ کردیا تھا۔ پی آئی اے کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے میں اضافی سپورٹ اور متعلقہ مینٹیننس سہولیات کے تبادلے کے لئے دو مزید فوکر جہاز بھی شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈمرل محمد افضل طاہر نے کہا کہ موجودہ سیاسی و جغرافیائی منظرنامہ اور سیکورٹی ماحول اس بات کا متقاضی ہے کہ زمانہ جنگ کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ آزادانہ طورپر یا اتحادی کی حیثیت سے زمانہ امن کے دوران مختلف آپریشنز کی انجام دہی کے لئے ہمہ وقت تیار رہے ۔ انہوں نے کہا اس ضمن میں کثیر القومی بحری اتحاد میں پاک بحریہ کی شمولیت قابل ذکر ہے ۔ چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت سے پاک بحریہ میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے اور وہ مستقبل کے تمام چیلنجوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرسکے گی ۔ تقریب کے اختتام پر نئے شامل ہونے والے فوکر اور ایلویٹ ایئر کرافٹ کا قابل دید فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ دیگر مہمانوں کے علاوہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نعمان بشیر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 323
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, موجودہ, مقابلہ, خصوصی, زمانہ, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہری پورمیں ایک عیسائی وکیل بیوی اور پانچ بچوں سمیت قتل جاویداسد خبریں 1 04-10-10 02:42 PM
برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بیوی سمیت گرفتار جاویداسد خبریں 0 02-09-10 10:50 PM
کاربن ٹیکس اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی راشد احمد سیاست 1 11-07-09 09:44 PM
جنوبی وزیرستان،ہیلی کاپٹر تباہ ،میجر جنرل سمیت 8 فوجی افسر شہید عبدالقدوس خبریں 0 07-02-08 02:37 AM
امریکہ نے پاکستان آرمی کے ایوی ایشن ونگ کو 25لڑاکا کوبراہیلی کاپٹروں کی ملکیت دے دی پاکستانی خبریں 1 22-10-07 10:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger