واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمرجنسی،سینکڑوں گرفتار،مزید ججوں کا حلف،عالمی تشویش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-07, 09:42 PM   #1
ایمرجنسی،سینکڑوں گرفتار،مزید ججوں کا حلف،عالمی تشویش
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-11-07, 09:42 PM

پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے پانچ سو کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار اور نظر بند ہونے والوں میں متعدد سینیئر وکلاء اور سیاستدان بھی شامل ہیں۔
گرفتاریوں کا اعلان وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرفتارشدگان میں سے تقریباً پینتالیس کو اسلام آباد میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کی شام عبوری آئینی حکم(pco) جاری کرتے ہوئے پورے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور ملک میں سرکاری ٹی وی کے علاوہ دیگر نیوز ٹیلیویژن چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں۔
ادھر لاہور، سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے مزید گیارہ ججوں نے نئے پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے مزید چار ججوں نے اتوارکو حلف اٹھایا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حلف اٹھانے والے ججوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالشکور پراچہ، جسٹس شیخ حاکم علی، جسٹس سجاد حسین شاہ اور جسٹس سردار اسلم شامل ہیں۔

کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چار مزید ججوں جسٹس عزیز اللہ میمن، جسٹس محمود عالم، جسٹس علی سائیں ڈنو میتلو، جسٹس ندیم اظہر اور جسٹس عزیز اللہ میمن نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے جبکہ پشاور میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار انتخاب امیر کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے بھی تین ججوں نے اتوار کو اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے جن میں جسٹس راج محمد ،جسٹس محمد رضا اور جسٹس جہانزیب شامل ہیں۔

جسٹس افتخار چودھری کی برطرفی اور نئے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے تقرر کے بعد سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کے پاکستان لاء کمیشن واپس بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر سارہ سعید کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ایک نوٹس کے ذریعے وکلاء کو مطلع کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانچ نومبر سے آٹھ نومبر تک زیرِ سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے اور سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ سنیچر کی شب سات رکنی بنچ کی جانب سے ایمرجنسی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے سنیچر کوایک حکم جاری کیا تھا جس میں انہوں نے عبوری آئینی حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اور تمام فوجی اور سول حکام کو ہدایت کی تھی کوئی بھی پی سی او کے تحت خدمات سرانجام نہ دے اور نہ جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائیں۔
بنچ نے یہ حکم اعتزاز احسن کی ایک درخواست پر دیا جو انہوں نے جمعہ کو ایمرجنسی یا پی سی او کے ممکنہ نفاذ کے خلاف دائر کی تھی۔ یہ درخواست صدر کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر شدہ درخواست کی سماعت کے دوران دائر کی گئی تھی۔

گرفتاریاں اور نظر بندیاں
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے پاکستان میں نظر بندیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن، منیر اے ملک اور علی احمد کرد سمیت متعدد وکلاء اور سیاستدان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ عاصمہ جہانگیر اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور میں جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو پشاور میں ان کی رہائشگاہوں پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ہادی شکیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری قاہر شاہ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ اور نائب صدر ہاشم کاکڑ کو بھی نقص امن کے تحت گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے۔


عالمی مذمت و تشویش

امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت متعدد عالمی ممالک نے پاکستان میں ہنگامی حالت کے نفاد کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے موجودہ حالات پر سخت تشویش ہے اور صدر مشرف کو ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے جنرل مشرف پر زور دیا کہ وہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے قبل فوجی سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق امریکی حکومت صدر مشرف کی جانب سے پاکستان کے لیے علیحدہ جمہوری معیار مقرر کرنے کی بات پر زیادہ خوش نہیں ہے۔

برطانوی وزیرِخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ وہ اس صورت حال پر شدید فکرمند ہیں جبکہ نئی دہلی میں بھارتی سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس پر بھارت کو افسوس ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے جنرل مشرف کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے جبکہ یورپی یونین نےبھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو جلد عوام کی حکمرانی اور جمہوریت کی طرف لوٹنا چاہیے۔

پریس پر پابندیاں
صدر جنرل پرویز مشرف نے پریس، اخبارات، خبر رساں اداروں اور کتب رجسٹریشن آرڈیننس2002ء میں ترمیم کرتے ہوئے پریس، نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2007ء جاری کیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق پریس، نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن آرڈیننس 2002ءمیں بعض ترامیم اور بعض شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 280
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, ویب, وزیراعظم, نیوز, نظر, موجودہ, اللہ, امیر, اردو, اسلام, ترمیم, جلد, حکم, خوش, خلاف, خان, خبر, درخواست, سپریم, سردار, عمران, عمران خان, عزیز, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں زیر حراست سیاسی کارکنوں کی گمشدگی پر امریکا کا اظہار تشویش گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:48 AM
ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:22 AM
حالات جیسے بھی ہوں ،عدلیہ کے پاس نظر ثانی کا اختیار رہتا ہے ،جسٹس اعجاز یوسف خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:18 AM
کیا ہم نے رہزنی کی ہے؟ ایک زیرِحراست جج کا سوال‘ جسٹس جاوید اقبال اپنی رہائش گاہ پر بالکل تنہاہیں‘ حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے حوصلے بلند ہ عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:43 AM
صدر پرویز کا میج خراب ہوگیا،عام انتخابات قابل اعتبار نہیں ہوں گے،امریکی اخبارات عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger