واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمرجنسی، عدلیہ میں تبدیلیاں، میڈیا پر پابندیاں، عالمی تشویش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-07, 01:41 PM   #1
ایمرجنسی، عدلیہ میں تبدیلیاں، میڈیا پر پابندیاں، عالمی تشویش
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-11-07, 01:41 PM

جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد نئے پی سی او کے تحت چار مزید ججوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ متعدد سینیئر وکلاء اور سیاستدانوں کو نظر بند یا گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کی شام عبوری آئینی حکم(pco) جاری کرتے ہوئے پورے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور ملک میں سرکاری ٹی وی کے علاوہ دیگر نیوز ٹیلیویژن چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے مزید چار ججوں نے نئے پی سی او کے تحت حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حلف اٹھانے والے ججوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس عبدالشکور پراچہ، جسٹس شیخ حاکم علی، جسٹس سجاد حسین شاہ اور جسٹس سردار اسلم شامل ہیں۔
جسٹس افتخار چودھری کی برطرفی اور نئے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے تقرر کے بعد سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کے پاکستان لاء کمیشن واپس بھیج دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر سارہ سعید کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ سنیچر کی شب سات رکنی بنچ کی جانب سے ایمرجنسی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے سنیچر کوایک حکم جاری کیا تھا جس میں انہوں نے عبوری آئینی حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اور تمام فوجی اور سول حکام کو ہدایت کی تھی کوئی بھی پی سی او کے تحت خدمات سرانجام نہ دے اور نہ جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائیں۔
بنچ نے یہ حکم اعتزاز احسن کی ایک درخواست پر دیا جو انہوں نے جمعہ کو ایمرجنسی یا پی سی او کے ممکنہ نفاذ کے خلاف دائر کی تھی۔ یہ درخواست صدر کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر شدہ درخواست کی سماعت کے دوران دائر کی گئی تھی۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 345
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, نیوز, نظر, موجودہ, حکم, خلاف, درخواست, سپریم, سردار, شام, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عدالتی مقدمات ٹی وی شوز میں زیربحث لانے پر پابندی کی تیاریاں، ایک کروڑ جرمانہ 3 سال قید ہوگی گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:23 AM
گوشت، پھل، سبزیاں، کتابیں، قرآن پاک کے نسخہ جات ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز گلاب خان خبریں 4 14-11-10 02:09 AM
ماں، مامتا اور عورت "کچھ تصاویر" shafresha گپ شپ 6 26-04-09 11:04 AM
خضدارگرفتاریاں، کوئٹہ میں فائرنگ محمدعدنان خبریں 0 02-05-08 12:07 AM
پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ ، مسروقہ موٹرسائیکلیں بر عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger