واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمرجنسی جمہوریت کی طرف پیشترفت کیلئے سخت دھچکا ہے،میڈیا کو حکومت پر نکتہ چینی کیلئے آزاد ہونا چایئے،امریکی سفیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:01 PM   #1
ایمرجنسی جمہوریت کی طرف پیشترفت کیلئے سخت دھچکا ہے،میڈیا کو حکومت پر نکتہ چینی کیلئے آزاد ہونا چایئے،امریکی سفیر
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:01 PM

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ میڈیا کو رپورٹنگ اور حکومت پر تنقید کیلئے آزاد ہونا چاہئے، پاکستان میں تین نومبر کو نافذ کی گئی ایمرجنسی جمہوریت کی طرف پیشرفت کیلئے سخت دھچکا ہے، حکومتِ پاکستان برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو ہفتوں میں ضائع نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کو ہنگامی حالت کے نفاذ نے پاکستان کی معیشت اور ترقی کو خطرہ سے دو چار کردیا ہے جو ایک براشگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعاتی شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں نے ”انتظار کرو اور دیکھو“ کا رویہ اپنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ عرصہ تک ماورائے آئین اقدامات برقرار رہیں گے اتنا ہی دیر پا نقصان پاکستان کی معیشت کو پہنچے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انتخابات کو ناقابل اعتبار بنانے کیلئے حکومت کو لازماً چاہئے کہ وہ حزب اختلاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جیلوں یا نظر بندی سے رہا کریں اورمیڈیا کو رپورٹنگ کرنے اور حکومت پر نکتہ چینی کرنے کیلئے آزاد ہونا چاہئے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ صدر مشرف کی عظیم ترین کامیابیوں میں سے ایک آزاد اور متحرک میڈیا کا پھلنا پھولنا ہے ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ جس کے ذریعے اب میڈیا کو پابند کرکے اس ”جن“ کو بوتل میں واپس بھیجا جاسکے۔ سفیر نے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات ہمارے وسیع تر مشترکہ مفادات پر محیط ہیں اور محض سلامتی تک محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے بار بار دہرائی جانیوالی اس بات کو مسترد کردیا کہ امریکا پاکستان کا ایک ناقابل اعتبار حلیف ہے۔ امریکی سفیر نے ایسی باتوں کو دونوں ملکوں کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے والی بات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی لڑائی دہشت گردی کے خلاف دنیا کی لڑائی بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان امریکا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی جاری رکھنے اور اہل پاکستان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دینے کیلئے اپنی سرحدوں کے اندر سرگرم شدت پسندوں اور عسکریت پسندوں سے نمٹے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 337
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, نظر, مسائل, اسلام, خلاف, زندگی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اتحاد و پیار کی علامت۔ ایک چھت تلے 162افراد۔ 38بیویاں۔94بچوں کی ہنسی خوشی زندگی جاویداسد خبریں 0 22-06-10 11:10 PM
استاد احمد علی خان کی برسی پر تقریبان کے مقبول گیت پیش کیے گئے خرم شہزاد خرم گانے 3 27-01-09 09:15 AM
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرپیرکو میڈیا کو بریفنگ دیں گے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:47 AM
استاد احمد علی خان کی برسی پر تقریبان کے مقبول گیت پیش کیے گئے خرم شہزاد خرم فلمی دنیا 0 05-01-08 10:47 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger