|
ایمرجنسی کے خاتمے سے قبل ملک میں بڑی تبدیلی کا امکان

10-12-07, 10:42 AM
ایمرجنسی کے خاتمے سے قبل ملک میں بڑی تبدیلی کا امکان
کوئٹہ(جنگ نیوز) با وثوق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پندرہ دسمبر کو ایمرجنسی کے خاتمے سے پہلے ملک میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے ملک کی سیاسی و انتظامی صورتحال میں خاصا بڑا رد و بدل ہو سکتا ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو کی اچانک دبئی روانگی کو اس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کی دبئی میں امریکی حکام سے ملاقات ہوگی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور اس مین در پیش مسائل پر بات ہوگی اس ملاقات کے فالو اپ میں آئندہ ہفتے دو اہم ترین امریکی عہدیدار اسلام آباد آئیں گے یہ عہدیدار محترمہ بینظیر بھٹو میاں نواز شریف اور اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ان کی آمد سے قبل پندرہ دسمبر کو ایمرجنسی ہٹ چکی ہوگی اور بڑی تبدیلی بھی آ چکی ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کیلئے ملکی مفاد میں عدلیہ کی صورتحال ملک میں مختلف طبقوں کے احتجاج سیاسی ڈیڈ لاک اور تیزی سے پھیلتی ہوئی بے یقینی کو جواز بنایاجائیگا جسٹس افتخار سمیت معزول ججوں کے ملک چھوڑنے یا حکومتی شرائط تسلیم کرنے سے انکار اور اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے باعث پہلے سے جاری بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس پر نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن سے باہر کرنے کے عمل نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اس لئے ذرائع پندرہ دسمبر سے پہلے بڑی تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|