واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-11-07, 02:05 PM   #1
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 14-11-07, 02:05 PM

اسلام آباد/لاہور( نمائندگان جنگ) ایمرجنسی کیخلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اوراے این پی نے احتجاجی مظاہرے کئے، اسلام آباد آبپارہ چوک پر اے پی ڈی ایم کے تحت مظاہرہ کیاگیا۔ جس میں آمریت کیخلاف نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،اور وہ آمریت کیخلاف نعرے لگارہے تھے،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہماری جدو جہد جنرل پرویز نہیں فوج کے سیاسی کردار کیخلاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ کے خلاف منگل کو اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام آبپارہ چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماجمیل عباسی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد صرف جنرل پرویز مشرف کی ذات کیخلاف نہیں بلکہ فوج کے سیاسی کردار کے خلاف ہے اورہم آمریت کے خاتمہ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مظاہرے سے عاصم سجاد اورارشاد مہرعلی نے بھی خطاب کیا۔ ادھر پیپلز پارٹی کے گرفتار 50کارکنوں کومنگل کی رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔ جیل سے باہر آنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔ پشاور میں اے این پی کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بعض قائدین کے علاوہ سرگرم مقامی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ مردان میں پیپلزپارٹی نے پاکستان چوک مردان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ پرٹائر جلا کر ٹریفک جام کردی۔دریں اثناء جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نصر اللہ خان گورائیہ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ ، آئین کی معطلی ، نجی چینلز کی بندش، اعلیٰ عدالتوں کے ججز کو برطرف کرنے اور اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف ملک گیر”پاکستان بچاؤ تحریک“ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (آج) بدھ 14 نومبر سے تعلیمی بائیکاٹ، احتجاجی مظاہروں اورتعلیمی اداروں میں برطرف ججز کے نام سے منسوب کارنر قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔ وہ مسجد الٰہی نورٹینچ بھاٹہ کے باہر طلباء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اوربعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر راولپنڈی کے ناظم بشیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔نصر اللہ خان نے کہا کہ آج14نومبر کو تمام تعلیمی اداروں میں یوم سیاہ منایاجائے گا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 498
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹریفک, پاکستان, موقع, مسجد, آج, اللہ, اسلام, اعلیٰ, بینرز, جیل, جام, خلاف, خان, رات, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 07:16 AM
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:15 AM
کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس عبدالقدوس خبریں 0 16-11-07 07:36 PM
بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM
قومی اسمبلی :ایمرجنسی اور پی سی او کے حق میں قرار داد منظور،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger