واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمر جنسی آج دوپہر 12 بجے اٹھالی جائیگی،صدر پر ویز نے مشاورت مکمل کر لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 07:45 AM   #1
ایمر جنسی آج دوپہر 12 بجے اٹھالی جائیگی،صدر پر ویز نے مشاورت مکمل کر لی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-12-07, 07:45 AM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر پرویز مشرف نے پی سی او کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دوسرا آئینی ترمیمی آرڈر 2007ء جاری کردیا ہے۔ دوسرے آئینی ترمیمی آرڈر کے تحت آئین کے کل 6/ آرٹیکلز میں ترامیم کی گئی ہیں، ان 6/ آرٹیکلز میں 41، 208، 194، 193، 44 اور آرٹیکل 270 سی شامل ہیں۔ صدر کے انتخاب سے متعلق آرٹیکل 3(41) میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت یہ الفاظ کہ ”انتخاب مقررہ مدت کے بعد شق سات کے تحت ہوگا“ کو حذف کردیا گیا ہے اور نئی ترمیم کے تحت یہ الفاظ 17/ اگست 1988ء سے حذف تصور کئے جائیں گے جبکہ آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکلز 193 اور 194 میں صرف اتنی ترامیم کی گئی ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تقرر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے مشورے سے ہوگا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تقررکے لئے گورنر کے مشورے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اسلام آباد میں گورنر موجود نہیں ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے صدر حلف لیں گے جبکہ آرٹیکل 193 میں مزید ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کی عمر 45/ سال سے کم کرکے 40/ سال کردی گئی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 270سی میں ترمیم کے تحت کہا گیا ہے کہ جن ججوں نے پی سی او کے تحت اپنے عہدوں کا حلف نہیں اٹھایا، وہ ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذکے روز 3/ نومبر سے برطرف تصور ہونگے جبکہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج آئین کے تحت اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کام شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان صدر کریں گے اور اس کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کی تعداد کا تعیّن بھی صدر کریں گے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کے بعد اسلام آباد کے علاقہ کے تمام ایسے مقدمات جو کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہیں، وہ تمام اسلام آباد ہائی کو رٹ میں منتقل ہوجائیں گے جبکہ صدر مملکت نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی پنشن مراعات کا آرڈر بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت ان کو ریٹائرمنٹ کی تمام تر مر اعات حاصل ہونگی۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے لئے علیحدہ علیحدہ پیروں میں آرڈر جاری کئے گئے ہیں جبکہ آرٹیکل 2(44) میں "subject To Constitution" کے الفاظ کی جگہ پر "not With Standing Any Thing Contained In The Constitution" کے الفاظ کو شامل کردیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 381
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, مکمل, منتقل, آج, اسلام, سپریم, سال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
9 اپریل کو صدر پرویز کے اشارے پر آگ لگائی گئی،صدرکراچی بار عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:54 AM
بر طانوی ٹیم کو تحقیقات کیلئے مکمل آزادی ہو گی،صدر پر ویز ابن ضیاء خبریں 1 09-01-08 12:31 PM
تیل اور گندم کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:32 AM
اپوزیشن انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 15-11-07 06:52 AM
حکومت انتخابات میں ایک سال تاخیر کا فیصلہ کر چکی،صدر پر ویز ٹی وی پر آکر میرا دعویٰ غلط ثابت کر یں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 07-11-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger