واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایمر جینسی ختم ،آئین چند ترامیم کے بعد بحال ، تما م پی سی او ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھالیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-12-07, 08:45 AM   #1
ایمر جینسی ختم ،آئین چند ترامیم کے بعد بحال ، تما م پی سی او ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھالیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-12-07, 08:45 AM

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف، رپورٹر، ایجنسیاں، جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے ہفتہ کو ملک سے ہنگامی حالت اٹھانے، عبوری آئینی حکم (پی سی او) کے خاتمہ اور آئین کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ فرمان 3 نومبر کو ہنگامی حالت کے نفاذ اور پی سی او کے اجراء کے 42 روز بعد جاری کیا گیا۔ ہنگامی حالت کے فرمان کی واپسی کا حکم نامہ 2007ء کے عنوان سے یہ حکم قوم سے صدر کے 16 دسمبر سے پہلے ملک میں ایمرجنسی ختم کرنے کے وعدہ کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے فوری طور پر نافذ العمل یہ صدارتی فرمان جاری کیا اور 2007ء کا عبوری آئینی حکم نمبر 1 ختم کر دیا گیا۔ حکم نامے سے آئینی (ترمیم) آرڈر 2007ء (پی او نمبر 5 آف 2007ء) اور آئینی (دوسری ترمیم) آرڈر 2007ء کی ترامیم کے ساتھ آئین بحال ہو گیا۔ صدارتی حکم کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججوں، وفاقی شرعی عدالت کے ججوں اور ہائی کورٹ کے ججوں کو آئین کے تحت حلف لینے کی اجازت دی گئی جو آئین کی بحالی کے وقت پہلے سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس سے ایمرجنسی کے تحت جاری کردہ گزشتہ احکامات کالعدم ہوں گے اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں چیلنج کیا جا سکے گا۔ حکم کے نفاذ میں پیدا ہونے والی کسی مشکل کی صورت میں صدر مملکت ایڈجسٹمنٹ کیلئے اس کے مطابق شقیں اور احکامات جاری کر سکتے ہیں۔ ان شقوں کی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، ہائی کورٹ اور اتھارٹی کے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب آئین کی بحالی کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں نے 73ء کے آئین کے تحت حلف اٹھالیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور 13 جج صاحبان جبکہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس حاذق الخیری سمیت 4 ججوں نے آئین کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ صدر پرویز مشرف نے ہفتہ کو ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس حاذق الخیری اور 3 ججوں جسٹس صلاح الدین مرزا، جسٹس محمد ظفر یاسین اور جسٹس علامہ ڈاکٹر فدا محمد خان سے حلف لیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے عدالت عظمیٰ کے 13 دیگر ججوں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے جج صاحبان میں جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ایم جاوید بٹر، جسٹس سید سعید اشہد، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس محمد قائم جان خان، جسٹس محمد موسیٰ کے لغاری، جسٹس چوہدری اعجاز یوسف، جسٹس محمد اختر شبیر، جسٹس ضیاء پرویز، جسٹس میاں حامد فاروق، جسٹس سید سخی حسین بخاری اور جسٹس سید زوار حسین جعفری شامل ہیں۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس افضل سومرو سمیت 19 ججوں نے 1973ء کے آئین کے تحت گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا ہے جبکہ فریضہٴ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی وجہ سے جسٹس عزیز اللہ ایم میمن نے حلف نہیں اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف جسٹس افضل سومرو سے حلف لیا۔ بعدازاں چیف جسٹس نے دیگر ججوں سے حلف لئے، جن ججوں نے حلف لئے ان میں جسٹس منیب احمد خان، جسٹس یاسمین عباسی، جسٹس قیصر اقبال، جسٹس علی سائیں ڈِنو میتلو، جسٹس ندیم اظہر صدیقی، جسٹس عبدالرحمن فاروق پیرزادہ، جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم، جسٹس خواجہ نوید احمد، جسٹس ڈاکٹر خالد علی زیڈ قاضی، جسٹس محمود عالم رضوی، جسٹس آغا رفیق احمد خان، جسٹس سید پیر علی شاہ، جسٹس بن یامین، جسٹس ارشد نور خان، جسٹس قمر الدین طورا، جسٹس غلام دستگیر شاہانی، جسٹس فرخ ضیاء شیخ اور جسٹس عبدالقادر خان شامل ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ عبدالقادر ہالیپوتہ، چیف سیکرٹری فضل الرحمن اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ اے پی پی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس افتخار حسین چوہدری سمیت لاہور ہائیکورٹ کے 18 باقاعدہ اور 8 ایڈیشنل ججز نے آئین کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس افتخار حسین چوہدری سے حلف لیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پہلے 18 ریگولر ججز‘ جسٹس میاں محمد نجم الزمان‘ جسٹس نسیم سکندر‘ جسٹس محمد خالد علوی‘ جسٹس سردار محمد اسلم‘ جسٹس ایم بلال خان‘ جسٹس فضل میراں چوہان‘ جسٹس حامد علی شاہ‘ جسٹس طارق شمیم‘ جسٹس حسنات احمد خان‘ جسٹس سید اصغر حیدر‘ جسٹس سید سجاد حسین شاہ‘ جسٹس سید شبر رضا رضوی‘ جسٹس شیخ جاوید سرفراز‘ جسٹس شیخ حاکم علی‘ جسٹس محمد مزمل خان‘ جسٹس عبدالشکور پراچہ‘ جسٹس مولوی انوارالحق‘ جسٹس سید زاہد حسین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الگ سے لاہور ہائیکورٹ کے 8 ایڈیشنل ججز جسٹس سیف الرحمن‘ جسٹس علی حسین رضوی‘ جسٹس خواجہ فاروق سعید‘ جسٹس خورشید انور بھنڈر‘ جسٹس محمد اکرم قریشی‘ جسٹس صغیر احمد‘ جسٹس ظفر اقبال چودھری اور جسٹس زبدة الحسین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس طرح چیف جسٹس اور 26 ریگولر و ایڈیشنل ججز سمیت ہائیکورٹ کے ججز کی کل تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں بلوچستان کے چیف جسٹس، جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی اورتین ججوں نے ہفتہ کو1973ء کے آئین کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔ گورنر بلوچستان اویس احمدغنی نے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا، جس کے بعد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ کے تین ججوں سے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں اختر زمان ملغانی ، جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی اور جسٹس احمدخان لاشاری شامل ہیں ۔ چوتھے جج جسٹس نادرخان حج کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ محمدصالح بھوتانی ، کابینہ کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقا م چیف جسٹس سلیم خان سمیت دس ججز نے گورنر ہاؤس میں آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اس سلسلے میں گورنر ہاؤس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت قائم مقام گورنر جسٹس طلعت محمود قریشی نے کی، اس موقع پر قائم مقا م گورنر جو کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی ہیں نے ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سلیم خان سے حلف لیا جس کے بعد جسٹس سلیم خان نے دیگر نو ججز سے حلف لیا ۔چیف جسٹس سمیت پشاور ہائی کورٹ کے کل تیرہ جج صاحبان ہیں جن میں سے تین حج بیت اللہ کی سعادت کے لئے حجاز مقدس گئے ہوئے ہیں جبکہ گورنر علی جان اورکزئی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس قائم مقام گورنر مقرر ہیں لہذا وہ بھی گورنر کی واپسی کے بعد آئین کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 296
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کوئٹہ, کورٹ, پاکستان, وزیر, نیوز, موقع, اللہ, اسلام, اعلیٰ, ترمیم, حکم, خان, سپریم, سردار, علی, عالم, عدالت, عزیز, صلاح, صدارتی, صدر, صغیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
حلف نہ اٹھانے والے جج فارغ، پی سی او آئین کا حصہ بن گیا، خالد رانجھا خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:10 AM
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے37جج برطرف نوٹیفکیشن جاری عبدالقدوس خبریں 0 05-12-07 10:09 AM
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے37جج برطرف نوٹیفکیشن جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM
بینظیر بھٹو کے کسی بھی بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، سی سی پی او کراچی عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger