واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایم کیو ایم آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدگی کے لئے پر تول رہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-10, 06:22 AM   #1
ایم کیو ایم آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدگی کے لئے پر تول رہی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 26-12-10, 06:22 AM

ذوالفقار مرزا کےخلاف عدم کارروائی پرمتحدہ کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہوگا
حامد میر ،کامران خان اور نذیر ناجی کے متحدہ کے تحت بھٹ شاہ میں ہونے والے جلسے پر تبصرے
کراچی(ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی حامد میر نے ایم کیو ایم کے بھٹ شاہ میں ہونے والے جلسے پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ایم کیو ایم آہستہ آہستہ حکومت سے علیحدگی کے لئے پر تول رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کچھ تحفظات ہیںکہ مسلم لیگ ق حکومت میں شامل نہ ہوجائے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ لگتا یہی ہے کہ ایم کیو ایم نے صبر کیا ہے اور حالات و واقعات اسے ایسی صورتحال کی طرف دھکیل رہے ہیں کہ اس کے پاس حکومت سے علیحدہ ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ حامد میر نے کہا کہ گیند آصف زرداری کے کورٹ میں ہے۔ صدر زرداری نے متحدہ کے وفد کو یقین دلایا تھا کہ ذوالفقار مرز اکے بیان پر کارروائی کی جائے گی۔ حامد میر نے کہا کہ اگر ذوالفقار مرزا کے بیان پر 2,3 ہفتوں میں کارروائی نہیں ہوئی توایم کیو ایم کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہوگا ،ایم کیو ایم کو نہ صرف مرکز بلکہ صوبائی حکومت سے بھی علیحدہ ہونا ہوگا۔ حامد میر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اگر ایسا نہ کیا تو وہ آئندہ سندھ میں اتنا بڑا جلسہ نہیں کر پائیں گے۔ سینیئر صحافی کامران خان نے بھٹ شاہ میںایم کیو ایم کے ہونے والے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی پی پی کی بے چارگی اور بے بسی کی انتہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے اتنی مخالفت کے باوجود پی پی پی حکومت کی ہمت نہیں ہوتی کہ ایم کیو ایم سے رخصت اختیار کریں۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ شاید اس بات کاایم کیو ایم کو احساس ہے اوراس کی قیادت روزپی پی پی حکومت کو کھلم کھلا چیلنج دیتی ہے۔ کالم نگار اور صحافی نذیر ناجی نے ایم کیو ایم کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی جماعت آزمائش کی طرف بڑھ رہی ہوتی ہے تو اس کی سب سے بڑی طاقت یہ ہوتی ہے کہ وہ عوام کی تائید اور حمایت کے ساتھ قدم اٹھائے توایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین یہی صورتحال سامنے رکھتے ہوئے عوام سے تائید حاصل کررہے ہیں۔ عوام سے حمایت کی اپیلیں کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر وہ کوئی قدم اٹھائیں تو ان کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہو۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 96
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
غلام خان (31-12-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کیوایم, کورٹ, واقعات, قدم, آصف زرداری, ایم کیو ایم, الطاف حسین, بے, خان, ذوالفقار, راستہ, زرداری, عوام, علیحدہ, علیحدگی, عدم, صوبائی, صورتحال, صبر, صحافی, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مہر کی تجھ سے توقع تھی ستم گر نکلا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:09 PM
گیارہ ستمبر اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر وجدان دیگر تحقیقات 2 23-09-08 01:36 PM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
جیو کی بندش کے خلاف کوئٹہ میں تحریک استقلال کا مظاہرہ خرم شہزاد خرم خبریں 7 07-12-07 01:38 PM
جیو او رجنگ کے گرفتارکارکنوں کا رہائی کے بعد دفتر پہنچنے پر شاندار استقبال خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger