واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایم کیو ایم کے لیے فتح کا دن: میری طرف سے مبارک باد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-09, 08:24 PM   #1
ایم کیو ایم کے لیے فتح کا دن: میری طرف سے مبارک باد
حیدر حیدر آن لائن ہے 23-08-09, 08:24 PM

پاکستان کی تاریخ اور سیاست بھی ایک عجب نمونہ ہے۔ اسکی عطب نیرنگیاں ہیں۔ پاکستان کے کسی بھی چیز کے بارے میں وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ کب یہ پلٹا کھا لے گی۔
اس ملک میں ایک دن اگر کوئی ہیرو کے روپ میں نمودار ہوتا ہے تو آنے والے دن اسی ہیرو کو ایک ولن کے روپ میں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ اور اگر کوئی دن کسی شخص پر کیچڑ اچھال رہا ہوتا ہے تو آنے والے دنوں میں وہ شخص پاکباز ظاہر ہو رہا ہوتا ہے۔
اسکی مثال یوں بھی لے سکتے ہیں کہ جب کارگل جنگ کا آغاز اور انجام ہو رہا تھا تو ہمارے سامنے پاکستانی افواج کو فاتح کے روپ میں پیش کیا گیا جبکہ بھارتی افواج کی بزدلی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے بریگیڈیر راشد قریشی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہیں وہ دن کہ جب نواز شریف کو دلائل کے ساتھ کارگل جنگ کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا تھا۔ یہی مشرف اور انکا چمچہ بریگیڈیر راشد قریشی ایک کے بعد ایک دلیل لا کر نواز شریف کو جنگ کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے۔ پھر وقت نے پلٹا کھایا اور تقریباََ دس سال بعد قوم پر انکشاف ہوا کہ کارگل جنگ میں مشرف کی ناقص حکمت عملی کے باعث پاکستانی افواج کے بے تحاشہ جانی نقصان ہوا تھا اور نواز شریف اگر آخری وقت میں امریکہ جا کر اپنی ناک نہ رگڑتا تو پاکستانی افواج کی ناک رگڑی جانی تھی۔ وہی سابقہ ہیرو مشرف آج کا ولن بن گیا اور سابقہ ذلیل و رسوا نواز شریف آج کا ہیرو ہے اور کمانڈو مشرف اس سے چھپتا پھر رہا ہے
اسی قسم کی تاریخی بو العجبی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوئی
بے نظیر دور میں کراچی میں شروع ہونے والا فوجی آپریشن ۔ ۔ ۔ جس میں ایم کیو ایم کو ملک دشمن اور را کا ایجنٹ ٹھہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے دفاتر سے جناح پور کے نقشے بر آمد کر کے اسکو علحدگی پسند تنظیم مکتی باہنی کا روپ دیا گیا۔ اسکے ٹارچر سیلز کی تصاویر سے اخبارات مزین ہوئے۔اور پوری قوم میں ایم کیو ایم کے خلاف ایک نفرت کی فضا پیدا کر دی گئی یا اور کچھ نہیں تو مجھ جیسے کمزور دل کے افراد ایم کیو ایم کا نام سنتے ہی خوف سے لرزنے لگتے تھے۔ آج اسی ایم کیو ایم کے لیے یوم فتح ہے۔
آج سابق انٹیلیجنس بیورو چیف اور آئی ایس ائی کے انٹرنل ونگ کے سربراہ بریگیڈیر امتیاز نے ایک ٹی وی پروگرام میں تسلیم کیا کہ جناح پور کے نقشے بر آمد ہونا ایک ڈرامہ تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایم کیو ایم کا پاکستان سے علیحدگی کا کوئی پروگرام نہیں تھا (اسی طرح امید کی جا سکتی ہے کہ ایم کیو ایم پر ٹارچر سیلز والا بھی محض الزام ہی ہوگا کیونکہ بریگیڈیر امتیاز نے اس بارے میں باوجود پوچھنے کے کوئی جواب نہیں دیا)۔

چناچہ سترہ سال تک عوام کی اکثریت میں ولن کا روپ پانے والی جماعت ایم کیو ایم کے دامن پر لگا ایک بدنما داغ خود ایک آرمی آفیسر نے دھو ڈالا۔ میری طرف سے میرے دل کی گہرایوں سے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم کے ساتھیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ باوجود ایم کیو ایم پالیسی مخالف ہونے کے مجھے یہ سن کر اسی طرح خوشی ہوئی جس طرح کسی ایم کیو ایم کے ہمدرد کو ہوئی ہو گی۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم سوال خود پاکستان آرمی کی Credibilityپر اٹھتا ہے۔کیا پاکستان آرمے کے ذمہ داران اس آپریشن کے نتیجے میں ہونے والے ایم کیو ایم کے نقصان اور بالاخر پاکستان کو نقصان کی جواب دہی کریں گے؟ کیا ہمکو آئیندہ پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ہونے والے کسی بھی آپریشن پر اعتماد کرنا چاہیے؟ کیا تاریخ پھر کبھی پلٹا کھائے گی اور ہم کو بتائے گی کہ شمالی علاقہ جات میں ہونے والا نام نہاد طالبان کے خلاف آپریشن بھی اسی طرح کا تھا جس طرح آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف کیا؟ یا تاریخ کچھ اور بھی اپنے پٹارے سے نکالے گی؟

آخر میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کو میری طرف سے مبارک ہو۔ اور میرا انکو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان آرمی اور حکومت پاکستان پر اس آپریشن کے ازالے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمہ درج کروائے۔تاکہ آئیندہ کسی طالع آزما کو اس قسم کے ایڈونچر کا شوق نہ جاگے۔

بدرالزمان

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
شکریہ: 52,518
11,176 مراسلہ میں 35,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 580
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), muhammad asif virani (24-08-09), shafresha (23-08-09), Student (24-08-09), فیصل ناصر (24-08-09), فرحان دانش (24-08-09), منتظمین (24-08-09), مزمل فاروق (24-08-09), مسافر (24-08-09), wajee (24-08-09), حسنین ایوب (27-08-09), راجہ اکرام (23-08-09), طارق راحیل (26-08-09)
پرانا 23-08-09, 09:22 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوران آپریشن اس قسم کی کئی اور گھناونی حرکتیں بھی ہوئیں تھیں مگر اب وہ ماضی کا حصہ ہیں۔
ایم کیو ایم کو یہ سبق تو ملنا ہی تھا!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), مسافر (24-08-09)
پرانا 23-08-09, 10:30 PM   #3
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بریگیڈئیر امتیاز کا کردار بھی تو ماضی میں مشکوک رہا ہے۔اب کیسے یقین کیا جاسکتا ہے؟
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), مسافر (24-08-09)
پرانا 24-08-09, 12:06 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,643
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بریگیڈیر بلا ابھی بھی کسی بڑھے مشن پر ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), shafresha (24-08-09), ام طلحہ (27-08-09)
پرانا 24-08-09, 12:59 AM   #5
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,494
شکریہ: 12,553
974 مراسلہ میں 2,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
بریگیڈیر بلا ابھی بھی کسی بڑھے مشن پر ہے۔
درست فرمایا آپ نے اللہ پاک اس ملک کی حفاظت خود فرمائے
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-09, 05:28 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,873
شکریہ: 52,518
11,176 مراسلہ میں 35,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

mmmmmmmmmmmm.......میں پھر کہوں گا کہ ضروری نہیں ہم ہر بات کو تعصب کی عینک چڑھا کر دیکھیں۔ اگر ایم کیو ایم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھی تو یہ ہم سب پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ ایسے ہی جیسے ایک بھائی پر الزام ختم ہو جائے تو دوسرے کو خوشی ہوتی ہے۔ میں پھر کہوں گا کہ باوجود ایم کیو ایم کا مخالف ہونے کے مجھے اس خبر سے خوشی ہوئی ہے۔

تاہم اگر بریگیڈیر صاحب کسی مشن پر ہیں تو پھر جنرل نصیر اختر جو اس وقت کور کمانڈر کراچی تھے وہ بھی کسی مشن پر ہونگے۔ جب ہماری افواج کے اعلیٰ سربراہان کا یہ حال ہے کہ پل میں تولہ پل میں ماشہ ۔ ۔ ۔ تو میری ذاتی رائے میں ایم کیو ایم کے کردار پر انگلیاں اٹھانے سے قبل ہمکو اپنی قومی سلامتی کے نگہبانوں کے کردار پر نظر کرم کرنا ہوگی کہ اس میں اس قدر زیادہ آستین کے سانپ کیسے گھس آئے ہیں کہ کور کمانڈر کراچی تک کسی گیم میں ملوث ہے۔کیونکہ جنرل نصیر اختر جو اس آپریشن کے بانی تصور کیے جاتے ہیں انکا بیان بھی معذرت خواہانہ اور امتیاز کا تائید کرتا ہو تھا۔

آخر ہم کس طرح اس ادارے پر یقین کر سکتے ہیں جس کے سربراہان کے بیانات جنرل یحیٰ خان سے لے کر جنرل مشرف تک سبھی مشکوک قرار پا چکے ہیں؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), shafresha (24-08-09), مسافر (24-08-09)
پرانا 24-08-09, 10:24 AM   #7
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,194
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اے آر وائی نیو ز کے پروگرام سوال یہ ہے میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز اور سابق کور کمانڈر کراچی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ نصیر اخترنے انکشاف کیا کہ انیس سو بانوے کے فوجی آپریشن کے دوران جناح پور کا نقشہ ملنے کی کہانی ڈرامہ تھی ،ایم کیو ایم کے کسی دفتر سے کوئی نقشہ نہیں ملا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا اقدام نہیں کیا ۔ لہذا سپریم کورٹ بر یگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز اور سابق کور کمانڈر کراچی بر یگیڈیئر ریٹائرڈ نصیر اخترکے انکشافات کی روشنی میں اس وقت کے حکمران نواز شریف کے خلاف ازخود نوٹس لے اورنواز شریف کے خلاف ہزاروں بے گناہ اردو بولنے والوں کےقتل عام کا مقدمہ چلائے
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

Last edited by فرحان دانش; 24-08-09 at 10:27 AM.
فرحان دانش آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), shafresha (24-08-09), طارق راحیل (26-08-09)
پرانا 24-08-09, 10:50 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,873
شکریہ: 52,518
11,176 مراسلہ میں 35,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی از خود نوٹس وہاں ہوتا ہے جہاں پیروی کرنے والا کوئی نہ ہو یا کمزور ہو۔ ایم کیو ایم تو ماشا اللہ بڑی تگڑی تنظیم ہے اور حکومت میں بھی ہے۔ اس کو خود سے حوصلہ کرنا چاہیے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-08-09), فیصل ناصر (24-08-09), حسنین ایوب (27-08-09)
پرانا 24-08-09, 03:10 PM   #9
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,308
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لگتاہے کچھ سچ اور کچھ چھوٹ بولا جا رہا ہے
توکیا کراچی میں بد امنی فرشتے پھیلاتے تھے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), مباح (24-08-09), ام طلحہ (27-08-09)
پرانا 24-08-09, 03:23 PM   #10
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کے باوجود ایم کیو ایم کے سربراہ جناب الطاف بھائی کے بیانات اور "تجربات" سے کہا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کسی طور پر معصوم نہیں۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (24-08-09), shafresha (24-08-09)
پرانا 24-08-09, 03:39 PM   #11
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسافر مراسلہ دیکھیں
لگتاہے کچھ سچ اور کچھ چھوٹ بولا جا رہا ہے
توکیا کراچی میں بد امنی فرشتے پھیلاتے تھے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسافر بھائی فرشتے بھی نہیں تھے اور ایم کیو ایم بھی نہیں تھی بلکہ بدر بھائی کے بندے آ کر قتل و غارتگری کا بازار گرم کرتے تھے!

اور بدر بھائی کچھ عقل کو ہاتھ ماریں آپ سابقہ فوجی آفیسروں کی بات پر خوش ہو رہے ہیں جب یہ فورس میں ہوتے ہیں تو صرف ایک فوجی ہوتے ہیں رولز فولو کرنا ان پر لازم ہوتا ہے لیکن جب یہ سابقہ ہو جاتے ہیں تو یہ سیاسی ہو جاتے ہیں آپ خوش ہوتے رہیں ان پر ان کی بیان بازی پر !

وہ کہتے ہیں نا کہ ”ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے رکھنے کو یہ خیال اچھا ہے غالب“

ہماری سرکاری خفیہ ایجنسیز کے پاس تمام سیاستدانوں کا کچھا چٹھا موجود ہے ایک ریکارڈ کی صورت میں شاید آپ جانتے نہیں!
__________________
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
(اقبال)

Last edited by مباح; 24-08-09 at 08:27 PM.
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
مباح کا شکریہ ادا کیا گیا
Kamran_Tabasum (24-08-09)
پرانا 24-08-09, 03:41 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,166
شکریہ: 5,206
5,042 مراسلہ میں 11,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
بھائی از خود نوٹس وہاں ہوتا ہے جہاں پیروی کرنے والا کوئی نہ ہو یا کمزور ہو۔ ایم کیو ایم تو ماشا اللہ بڑی تگڑی تنظیم ہے اور حکومت میں بھی ہے۔ اس کو خود سے حوصلہ کرنا چاہیے
یہی تو الطاف کی غلطی ہے وقت ملا ہے تو ہو جانے دے لیکن یہ وقت گنوا دے گا اور ہاتھ ملتا رے جائے گا۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-09, 03:43 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,166
شکریہ: 5,206
5,042 مراسلہ میں 11,468 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تفسیر حیدر مراسلہ دیکھیں
اس کے باوجود ایم کیو ایم کے سربراہ جناب الطاف بھائی کے بیانات اور "تجربات" سے کہا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کسی طور پر معصوم نہیں۔
آپ خود بتائیں پاکستان میں جتنی بھی تنظمیں ہیں سب کیسی ہیں یہ تو سب جانتے ہیں صرف ایم کیو ایم پر ہی ہر کوئی انگلی اُٹھاتا ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-09, 03:44 PM   #14
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تفسیر حیدر مراسلہ دیکھیں
اس کے باوجود ایم کیو ایم کے سربراہ جناب الطاف بھائی کے بیانات اور "تجربات" سے کہا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کسی طور پر معصوم نہیں۔
معصوم لوگ اپنے مخالف بندوں کو پکڑ کر شدید اذیت ناک موت دے کر لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کہ بوریوں میں بند کر کہ جھاڑیوں میں نہیں پھینکھتے ہیں حیدر بھائی میں آپکی بات سے متفق ہوں!
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-09, 11:47 PM   #15
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,494
شکریہ: 12,553
974 مراسلہ میں 2,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مباح مراسلہ دیکھیں
مسافر بھائی فرشتے بھی نہیں تھے اور ایم کیو ایم بھی نہیں تھی بلکہ بدر بھائی کے بندے آ کر قتل و غارتگری کا بازار گرم کرتے تھے!

اور بدر بھائی کچھ عقل کو ہاتھ ماریں آپ سابقہ فوجی آفیسروں کی بات پر خوش ہو رہے ہیں جب یہ فورس میں ہوتے ہیں تو صرف ایک فوجی ہوتے ہیں رولز فولو کرنا ان پر لازم ہوتا ہے لیکن جب یہ سابقہ ہو جاتے ہیں تو یہ سیاسی ہو جاتے ہیں آپ خوش ہوتے رہیں ان پر ان کی بیان بازی پر !

وہ کہتے ہیں نا کہ ”ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے رکھنے کو یہ خیال اچھا ہے غالب“

ہماری سرکاری خفیہ ایجنسیز کے پاس تمام سیاستدانوں کا کچھا چٹھا موجود ہے ایک ریکارڈ کی صورت میں شاید آپ جانتے نہیں!
سب کے لئے شاباش
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, images, MQM, Pakistan Army Action, کورٹ, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, پسند, لوگ, نفرت, نواز شریف, موت, معلوم, آپریشن, آج, اللہ, الزام, اردو, بھائی, بے نظیر, تصاویر, جرم, خوش, خلاف, دل, دعائیں, سپریم, شہر, عقل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پریڈ کرنے والے انڈین فوجیوں کے گھٹنے جواب دے گئے ۔ ڈھیلی ڈھالی پریڈ جاویداسد خبریں 20 17-11-10 05:22 AM
نیو اردو ناولز، نیو بکس (all in PDF format) افتخاراحمد کتاب گھر 19 09-05-10 02:09 PM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
نشریات معطل کرکے صرف جیو نہیں، پوری قوم پر پابندی لگائی گئی ہے ،بینظیر بھٹو کی جیو کے دورے کے موقع پر گفتگو خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger