واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایم کیو ایم کے وزیر نے500 ارب کے سر کاری مکانات ساڑھے 4 ارب میں الاٹ کردیئ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-04-08, 01:57 PM   #1
ایم کیو ایم کے وزیر نے500 ارب کے سر کاری مکانات ساڑھے 4 ارب میں الاٹ کردیئ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-04-08, 01:57 PM

ایم کیو ایم کے وزیر نے500 ارب کے سر کاری مکانات ساڑھے 4 ارب میں الاٹ کردیئے،رحمت کاکڑ
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں گزشتہ روز نجی کارروائی کے دن کراچی میں سرکاری مکانوں کے الاٹیوں کو مالکانہ اہلیت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے ایشو پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات حاجی رحمت اللہ کاکڑ اور ایم کیو ایم کے ممبران اسمبلی کے درمیان جھڑپ ہو گئی،رحمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزیر نے 500ارب کے سرکاری مکان ساڑھے چار ارب میں الاٹ کئے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے کی۔ یہ جھڑپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، محمد حنیف عباسی، چوہدری محمد برجیس طاہر ملک ابرار احمد اور حمیر حیات خان روکھڑی کی جانب سے پیش کئے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران ہوئی۔ ان ممبران نے مطالبہ کیا کہ سیکٹر جی سکس کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں اور انہیں رینجرز کے ذریعے مکانوں سے بے دخل نہ کیا جائے محرکین نے کہا کہ بعض بیواؤں اور ریٹائرڈ ملازمین کو رینجرز کے ذریعے بے دخل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے اس فیصلے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ سابق وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات صفوان اللہ نے کراچی میں سرکاری مکانوں کے الاٹیوں کو ملکیت کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ہیں پھر جی سکس کے مکینوں سے نا انصافی کیوں کی جارہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کم از کم انہیں فلیٹس بنا کر مالکانہ حقوق پر دیئے جائیں تاکہ وہ کہیں نہ کہیں سر چھپا سکیں۔ رحمت اللہ کاکڑ نے کہا کہ تجویز ہے کہ جی سکس کے موجودہ مکانوں کو گرا کر مرحلہ وار کثیر المنزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں تاکہ ان میں موجودہ الاٹیوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جا سکے اورمزید سرکاری ملازمین کو بھی الاٹمنٹ کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی 17410سرکاری ملازم سرکاری مکان کیلئے ویٹنگ لسٹ پر ہیں اور ریٹائرڈ ملازم مکان خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ 15دن کے اندر جی الیون میں ایک ہزار فلیٹس کے رہائشی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ کراچی کے سرکاری مکانوں کے بارے میں وزیرہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا اسکینڈل ہے سرکاری ریٹ پر انکی قیمت ساڑھے چار ارب روپے ہے جبکہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس کی قیمت 4.5ٹریلین ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بباہنگ دھل کہتا ہوں کہ یہ الاٹمنٹ بوگس دستاویز پر کی گئی ایک افسر کو اسلام آباد سے لے جا کر فراڈ کے ذریعے ملکیت کے لیٹرز جاری کئے گئے اس افسر کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس طرح سرکاری جائیداد کو بیچا گیا تو کل یہ ایوان بھی کسی کے ہاتھ بک جائے گا۔ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراقبال محمد خا ن نے جذباتی لہجے میں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر غلط بیان سے کام لے رہے ہیں کراچی کے مکانوں کے الاٹیوں کو محض سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا یہ وہ لوگ ہیں جوچالیس پچاس سال سے وہاں رہ رہے ہیں سرٹیفکیٹ سے ان کی شناخت ہوجائیگی ۔جی سکس کے مکینوں کو بھی ان کا حق ملناچاہئے۔ حاجی رحمت اللہ کاکڑ نے ملکیت کاایک سرٹیفکیٹ لہراتے ہوئے کہا کہ پورا ایوان یہ لیٹر دیکھ لے یہ لیٹر کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کئے گئے یہ اس شخص کی کارستانی ہے جو میری سیٹ پر بیٹھا تھا اب وہاں کثیر المنزلہ عمارتیں بن گئی ہیں 1800سرکاری دکانوں کا کچھ پتہ نہیں کہاں گئی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
پرانا 21-05-08, 05:08 PM   #2
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,192
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایم کیو ایم کے وزیر نے500 ارب کے سر کاری مکانات ساڑھے 4 ارب میں الاٹ

پیپلز پارٹی کی نئی حکومت نے یہ تمام کاروائی منسوخ کردی ہے کیونکہ الاٹمنٹ‌کے کاغذات کی دھڑادھڑ فروخت جاری تھی
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کراچی, وزیر, لوگ, موجودہ, منصوبہ, اللہ, ابرار, خان, سال, شناخت, شخص, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
قومی اسمبلی ، لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم اور وزیر بجلی میں جھڑپ گلاب خان خبریں 0 24-12-10 03:09 AM
حج انتظا مات کی بد عنو انیوں میں وزیر اعظم سے مذہبی امورکے وزیر تک سب شامل ہیں:مو لانا صا لح شاہ جاویداسد خبریں 3 16-11-10 12:39 PM
جیو ذمہ دار چینل ہے‘ بندش سے حکومت کی بدنامی ہوگی‘ بھارتی وزیر عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:10 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger