|
این آر او سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا

24-09-10, 03:06 AM
اسلام آباد (انصار عباسی) معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کی اُن افراد کی فہرست میں نشاندہی کی ہے جنہوں نے این آر او سے فائدہ اُٹھایا ہے اور یہ افراد اِن سرکاری عہدوں پر براجمان ہیں جنہیں سنبھالنے کیلئے اُن میں اہلیت نہیں ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈئر (ر) امتیاز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے سابق چیئرمین اور وزیراعظم گیلانی کے دوست عدنان خواجہ کو جیل بھیجنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اور وزیراعظم گیلانی کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این آر او سے فائدہ اُٹھانے والوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ یہ فہرست وزارت قانون بھجوا دی گئی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اُس کی رائے حاصل کی جا سکے اور وزیراعظم کی خواہش کے مطابق سرکاری عہدوں پر براجمان ایسے تمام افراد کو ملازمتوں سے ہٹایا جاسکے۔ تاہم، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فہرست میں بتائے گئے چند اہم ناموں کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کو ایک مرتبہ پھر اپنے کہے ہوئے الفاظ سے مکرنا پڑیگا۔ ذریعے کے مطابق فہرست میں جن افراد کے نام بتائے گئے ہیں وہ عدالتی فیصلے اور ”بھگوڑا“ ہونے کی وجہ سے سرکاری عہدے رکھنے کیلئے نااہل ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت قانون اپنی رائے پیش کریگی کہ ان افراد کو پرتعیش سرکاری ملازمتوں سے فارغ کیا جائے یا نہیں۔ فہرست تیار کرنے کی ہدایت دینے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے یہ ہدایت دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں اور اُنکی بنیاد اچھی حکمرانی اور میرٹ ہے تاکہ حکومت پر عائد ہونے والے ان الزامات کو دھویا جا سکے جن کا اسے فی الوقت سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ”اب وزیراعظم گیلانی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ این آر او سے فائدہ اُٹھانے والے تمام سرکاری ملازمین کو اہم عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ہٹائے جانے والے افسران سے کہا جائیگا کہ وہ خود کو عدالتوں سے کلیئر کرائیں اور ان عہدوں پر نئی تقرریاں کی جائیں گی اور اس سلسلے میں پارٹی اور صدر مملکت نے وزیراعظم کو مکمل اختیارات دیدیئے ہیں“۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|