|
این او سی نہ ہونے پر سوئٹزر لینڈ کا باشندہ لورالائی سے کوئٹہ واپس

28-02-11, 05:10 AM
لورالائی(نامہ نگار) سوئٹزرلینڈ کے ایک شہری کو این او سی نہ ہونے پر کوئٹہ کے راستے پنجاب جاتے ہوئے لورالائی انتظامیہ نے روک کر کوئٹہ واپس بھیج دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لورالائی شہیک بلوچ کے مطابق سوئس باشندہ مارکو تفتان سے کوئٹہ کے راستے پنجاب جارہا تھا کہ لیویز نے اسے این او سی نہ ہونے پر لورالائی میں روک کر واپس کوئٹہ بھجوادیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مارکو کے پاس سفری دستاویزات مکمل ہیں اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے بتایا کہ مارکو نے این او سی کے لئے درخواست دی ہے اور اس کے پاس سفری دستاویزات مکمل ہیں این او سی حاصل کرنے کے بعد اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|