واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایوارڈ یافتہ خصوصی دستاویزی فلم ” ڈنر ود پریذیڈنٹ “ آج جیو سے پیش کی جائے گ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-08, 03:09 PM   #1
ایوارڈ یافتہ خصوصی دستاویزی فلم ” ڈنر ود پریذیڈنٹ “ آج جیو سے پیش کی جائے گ
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 22-06-08, 03:09 PM

کراچی (جنگ نیوز) 12/اکتوبر1999ء سے اب تک صدر پرویز مشرف کی زیر قیادت پاکستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور عوامی سوچ کا ایک جائزہ ایوارڈ یافتہ ڈاکومنٹری ”ڈنر ود پریذیڈنٹ“ میں پیش کیا گیا ۔ جیو نیوز اور جیو ٹی وی نے اپنے ناظرین کے لیے یہ خصوصی دستاویز ی فلم اتوار کی شام 07:05 پر جیو نیوز سے اور رات گیارہ بجے جیو ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جس میں صدر پرویز مشرف کی والدہ ، اُن کے دوست احباب اور سیاسی شخصیت قاضی حسین احمد کے علاوہ عام شہریوں سے صدر پرویز کی قیادت اور کردار پر بات کی گئی۔ صدر پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف اس پروگرام میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف اپنی جوانی میں بھی ایسی ہی ہمت رکھتے تھے ، اِن میں بچپن سے لیڈر شپ کی خصوصیت تھی۔ اِن کے دوست احباب جب بھی کوئی شرارت کرنا چاہتے تو پرویز مشرف کی طرف دیکھتے تھے اور یہ بات میں اِس لئے نہیں کہہ رہی کہ یہ میرا بیٹا ہے بلکہ یہ محب وطن بھی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف میں یکسوئی نہیں تھی کیونکہ اِس کی توجہ پڑھائی پر نہیں تھی ۔ معروف سیاسی شخصیت اور ایم ایم کے صدر قاضی حسین احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ اس یو ٹرن کا نتیجہ ہے جو پرویز مشرف نے اس وقت لیا تھا جب امریکی اور ناٹو افواج نے افغانستان پر حملہ کیا تھا اور اُنہوں نے طالبان پر 9/11 کے واقعے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسی وجہ سے پرویز مشرف نے فیصلہ کیا کہ وہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکا کے اتحادی بنیں گے۔ وہ تمام سرگرمیاں جنہیں جہاد کہا جاتا تھا جسے امریکا نے منظور بھی کیا تھا، یورپی ممالک سمیت سب نے قبول کیا تھا لیکن اچانک وہ جہاد دہشت گردی بن گیا اور اسی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے ۔ اس عمل سے نہ صرف مذہبی جماعتوں بلکہ فوج بھی اندرونی طور پر بہت متاثر ہوئی ۔ اس پروگرام میں صدر پرویز کے اب تک کے اقدامات کی حمایت اور مخالفت میں عوام کی رائے بھی شامل ہے ۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, کراچی, پاکستان, نیوز, آج, الزام, بچپن, جیو ٹی وی, جواب, خلاف, خصوصی, دوست, رات, شام, طالبان, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شھدائے پاکستان یوم دفاع 6 ستمبر خصوصی کارڈر Real_Light میرا پاکستان 8 06-09-11 10:26 PM
”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں ثناء میر مہمان اور بینظیر بھٹو کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:52 AM
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
ایوارڈ یافتہ خصوصی دستاویزی فلم ” ڈنر ود پریذیڈنٹ “ آج جیو سے پیش کی جائے عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:27 PM
جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger