واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایوانِ صدر کیلئے جلد پیپلز پارٹی کا کارکن نامزد کیا جائے گا،زرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 09:41 PM   #1
ایوانِ صدر کیلئے جلد پیپلز پارٹی کا کارکن نامزد کیا جائے گا،زرداری
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 20-06-08, 09:41 PM

لاہور(جنگ نیوز) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایوان صدر کے لئے جلد پیپلز پارٹی کا کارکن نامزد کیا جائے گا،روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ بھولے نہیں،جمہوریت اور قوم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔وہ جمعرات کی شام ایوان اقبال لاہور میں پی پی پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کی کتاب ”جمہوریت کا ارتقاء“ کی تقریب اجراء سے خطاب کر رہے تھے جس کا دیباچہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی شہادت سے چند روز قبل تحریر کیا تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ پی پی پی اپنے عوامی منشور پر روز اول کی طرح آج بھی کاربند ہے اور غریبوں‘ مزدوروں‘ محنت کشوں‘ طالبعلموں‘ خواتین‘ بچے‘ بوڑھے‘ بزرگوں‘ محب وطن جیالوں کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ بھٹو شہید کے روٹی‘ کپڑا‘ مکان کے نعرے کو عملی تعبیر دینے کیلئے ہنگامی و انقلابی بنیادوں پر تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے نعرے کو حقیقی شکل دیتے ہوئے ہر غریب کو روٹی بھی دینگے‘ کپڑا اور مکان بھی۔ یہ شہید قائد کا وعدہ اور خواب ہے جس کیلئے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پھانسی کے پھندے کو چوما اور بھٹو خاندان کے 5 پیاروں کی شہادتوں کا سفر محترمہ بینظیر بھٹو تک جاپہنچا۔ نیز ہم آج بھی پوری قوم کو گواہ بنا کر یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جمہوریت اور قوم کیلئے محترمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آصف علی زرداری کی ہزار جانیں بھی ہوں تو وہ قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ اسی طرح پی پی پی کا ہر جیالا اپنی قائد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنی گردنیں کٹوانے اور تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جن طاقتوں نے بھٹو خاندان پر پاکستان کی زمین تنگ کی تھی آج خود ان پر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے۔ ان میں سے کوئی آسٹریلیا بھاگ رہا ہے اور کوئی دوسرے ملک دم دبائے بھاگنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو خاندان کے دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ بھٹو کل بھی زندہ تھا بھٹو آج بھی زندہ ہے اورکل بھی زندہ رہے گا۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 264
Reply With Quote
پرانا 21-06-08, 06:52 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,344
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایوانِ صدر کیلئے جلد پیپلز پارٹی کا کارکن نامزد کیا جائے گا،زرداری

اللہ تعالٰی سلمان تاثیر سے بچائے آمین
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پیاروں, پاکستان, وزیر, قدم, نیوز, منشور, ممکن, آج, اللہ, تحریر, جلد, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سفر, شام, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے گلاب خان خبریں 2 26-08-10 02:54 PM
جنیوا (جنگ نیوز ) حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف 6 کروڑ سوئس فرانک (5 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کی کرپشن کے کی ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:12 AM
ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ انکی ناکامی کاثبوت ہے،درانی عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:51 AM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:38 PM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger