واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-11, 05:45 AM   #1
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-01-11, 05:45 AM

25اہلکاروں نے خود کو مذہبی جماعتوںکا ہمدرد قرار دیدیا ،جھوٹ بول رہے ہیں، ساتھی اہلکار
اسلام آباد (پرویز شوکت وقائع نگار) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم کے سیکورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے سیکورٹی پلان میں اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ گورنر پنجاب سلیمان تاثیر کے سیکورٹی اہلکار کے ہاتھوں قتل کے بعد اعلیٰ پولیس و سیکورٹی حکام صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیکورٹی کے حوالے سے خاصے پریشان ہیں اور انہوں نے ایوان صدر اور صدر آصف علی زرداری کی حفاظت پر مامور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے اہلکاروں کی کڑی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی خفیہ اداروں کے ذریعے ان کے خاندان اور اہل خانہ اور ان کے مذہبی رجحان کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم میں تعینات پولیس اور سیکورٹی اہلکار سخت ڈیوٹی ا ور حالات کی وجہ سے بہت خوفزدہ ہیں ایوان صدر کے 25اہلکاروں نے اپنے آپ کو جماعت اسلامی اور دعوت اسلامی کے ہمدرد قرار دیا ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کا خیال ہے انہوں نے ایوان صدر کی سخت ڈیوٹی سے جان چھڑانے کیلئے اپنی مذہبی وابستگی ظاہر کی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزراءاور دیگر اہم شخصیات کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی بھی مکمل چھان بین شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر سیکورٹی پلان میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,222 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 216
Reply With Quote
پرانا 01-03-11, 07:25 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,471
شکریہ: 5,865
3,225 مراسلہ میں 6,941 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ۔۔۔۔۔ کبھی دل کرتا ہے پاگلوں کی طرح ہنسوں۔۔۔۔ کبھی بلبلَ نالا۔۔۔
ایک مسلم ملک کے اتنے پرہیزگار حکمران کہ مذہبی رحجان والوں سے بھی پرہیز کرنے لگ گئے۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہیں،, ہے۔, گئی, پولیس, پریشان, وجہ, وزیر, وزیراعظم, مکمل, مذہبی, معلوم, اپنے, اداروں, اسلامی, اعلیٰ, بول, بڑے, تبدیلیاں, حوالے, خفیہ, خود, ذمہ, شروع, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
سکیورٹی اور چینی وزیراعظم کی آمد اسلام آباد میں ہفتہ کو بھی تعطیل کا اعلان گلاب خان خبریں 1 17-12-10 11:34 AM
جنوبی وزیرستان: 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی مسخ لاشیں برآمد،طالبان کمانڈرکا گھر عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:43 AM
شمالی وزیرستان اورچارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اورتھانے پر حملے،9جنگجوہلاک عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:37 AM
انتخابات میں اکثریت حاصل کرنیوالی پارٹی وزیراعظم نامزد کریگی، صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger