واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایوان صدر کئی اطراف سے دباؤ کا شکار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-11, 01:20 AM   #1
ایوان صدر کئی اطراف سے دباؤ کا شکار
کنعان کنعان آن لائن ہے 08-12-11, 01:20 AM

اعجاز مہر ,
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
آخری وقت اشاعت: بدھ 7 دسمبر 2011 ,‭ 16:24 GMT 21:24 PST


پاکستان کے اقتدار کے ایوانوں میں پسِ پردہ کچھ ایسی سرگرمیاں محسوس ہوتی ہیں جس سے پاکستانی سیاست میں ایک بھونچال پیدا ہوسکتا ہے۔

بظاہر نظر نہ آنے والی اِن درپردہ سرگرمیوں کو جھانکنے والے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا اقتدار کی سازشوں کا کھیل لگتا ہے جس سے جمہوری نظام کو سخت خطرات محسوس ہوتے ہیں۔

در پردہ اقتدار کے ایوانوں کے اہم کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں جب صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر سے بات ہوئی تو وہ واضح طور پر کچھ بتانے سے تو گریزاں نظر آئے۔

لیکن ان کی باتوں سے صاف صاف محسوس ہوا کہ ’حالات اچھے نہیں ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس تاثر سے اتفاق کیا کہ ایوان صدر پر کئی اطراف سے دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب کی بار ماضی کی نسبت صورتحال نہایت پیچیدہ ہے۔

جس میں متنازعہ میمو کے معاملے کی میاں نواز شریف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت، پارلیمان کو متنازعہ میمو کی تحقیقات کرنے میں مشکلات، ذوالفقار مرزا کا متحدہ کے خلاف کارروائی پر پارٹی قیادت سے اختلافات اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے جوہری پروگرام کے صدر کی وجہ سے غیر محفوظ ہونے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی خرابیِ صحت کی بنا پر اچانک دبئی روانگی کے بعد بدھ کو صدر کے صاحبزادے اور حکمران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے تفصیلی ملاقات بھی کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس ملاقات میں سندھی ٹوپی پہن رکھی تھی اور عام طور پر وہ سندھی ٹوپی پہننے سےگریز کرتے ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ جب ان کے والد خرابی صحت کی وجہ سے دبئی میں طبی معائنہ کرا رہے ہیں ایسے میں بلاول بھٹو پاکستان میں سیاسی امور نمٹا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کہتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری ابھی مکمل صحتیابی تک دبئی میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں گے۔

ایک اہم بات یہ بھی وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں بتائی گئی ہے کہ ابھی اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ صدر کی طبیعت دوائی کھانے سے بگڑی یا پہلے سے جو انہیں عارضہ قلب لاحق ہے اس کی وجہ سے خراب ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری کی طبی معائنے کے لیے اچانک دبئی روانگی کے بعد بعض مقامی ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیوں کا ایک ‘فلڈ گیٹ’ کھل گیا ہے۔

کچھ مقامی ٹی وی چینل تو صدر کے مستعفی ہونے اور ان کے واپس وطن نہ لوٹنے کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

لیکن صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ صدر استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی بیرون ملک زیادہ قیام کریں گے۔

ان کے بقول صدر مملکت جلد صحتیابی کے بعد واپس وطن آئیں گے اور ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ادھر صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیٹرولیم کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو دبئی کے ہسپتال کے ‘آئی سی یو’ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

البتہ ان کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ تاکہ وہ عیادت کرنے والوں سے دور رہیں اور آئندہ چار پانچ روز میں صدر آصف علی زرداری واپس پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,502
شکریہ: 13,512
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 69
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (09-12-11), رضی (08-12-11), عبدالقدوس (08-12-11)
جواب

Tags
pakistan, کورٹ, پاکستانی, ڈاٹ, وزیراعظم, چینل, نواز شریف, نظر, مکمل, مقابلہ, اللہ, اردو, اسلام, جلد, خلاف, دوست, دبئی, درخواست, ذوالفقار, زرداری, سپریم, سیاست, علی, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 07:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger