واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:22 AM   #1
ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:22 AM

ایٹمی اثاثوں کی حفاظت خود کریں گے،عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں،نواز شریف



لاہور (جنگ نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہاہے کہ جوہری پروگرام کی نگرانی کیلئے عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں ہے پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی خود حفاظت کرسکتاہے۔ ملک میں مسائل کا حل حقیقی جمہوریت میں ہے‘ ہمارے دور حکومت میں خود کش حملے ہوئے اور نہ ہی اسامہ سے کوئی تعلق ہے۔ ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ جوہری اثاثوں کے تحفظ سے متعلق جمہوری حکومتیں ذیادہ ذمہ دار تھیں۔ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے دور حکومت میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دور حکومت میں ملک میں کوئی خود کش حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی مذہبی عناصر ملک کیلئے کوئی خطرہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت میں ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ اسامہ بن لادن سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ سابق امریکی انتظامیہ کا افغانستان کے مجاہدین کے ساتھ قریبی تعلق رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ملک میں جمہوریت‘ قانون کی حکمرانی‘ آزاد عدلیہ اور ذرائع ابلاغ کیلئے اور آمریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے جوہری اثاثوں کی خود حفاظت کرسکتاہے اس کیلئے عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 343
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, نیوز, مسائل, انتظامیہ, جواب, حل, خلاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی آم دنیا بھر میں بہترین ہیں،ہالبروک شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندے کی آموں سے تواضع کی گلاب خان خبریں 2 21-06-10 03:53 AM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:34 AM
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،مہم جوئی کا تصور کر نے والے باز رہیں،نیشنل کمانڈ اتھارٹی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:49 AM
ملک بھر میں وکیلوں کا احتجاج ،عدالتوں کا بائیکاٹ ،ملتان میں پولیس سے تصادم کئی زخمی عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:08 AM
صدر پرویز کا میج خراب ہوگیا،عام انتخابات قابل اعتبار نہیں ہوں گے،امریکی اخبارات عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger