واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،امر یکی صدارتی امیدوار سیاست چمکانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں،دفتر خارجہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:16 AM   #1
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،امر یکی صدارتی امیدوار سیاست چمکانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں،دفتر خارجہ
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:16 AM

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کسی ملک کو اپنے علاقوں میں فوجی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں امریکہ کی حکومت نے کبھی بھی اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔ امریکی صدارتی امیدوار سیاست چمکانے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس میں ہونے والے خفیہ اجلاس کا علم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ نے ترجمان محمد صادق نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی میڈیا کو ہماری کامیابی نظر نہیں آرہی، امریکی میڈیا کی رپورٹوں پر دھیان نہیں دیتے‘ امریکہ میں پاکستان کے حوالے سے رپورٹیں چھپتی ہیں اور پاکستانی میڈیا میں امریکہ کے حوالے سے رپورٹس شائع ہوتی ہیں، انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت نے کبھی بھی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی آپریشن کیلئے ڈیمانڈ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری فوج دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور امریکہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر خود کارروائی کرتے ہیں، اپنی حدود میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے کہاکہ ہمیں انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت ہے فورسز کی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دوستوں کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہاہے۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
ابن ضیاء کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-02-12)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, نظر, آپریشن, امریکہ, اسلام, خلاف, سیاست, صلاحیت, صادق, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں،امر یکی حکام تفسیر حیدر خبریں 3 06-09-08 02:34 AM
پاکستان میں غذاروں کی کمی نہیں،ایٹمی پروگرام محفوظ بنایا جائے،ڈاکٹر عبدالق عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:25 AM
ایٹمی پروگرام پر کسی بھی ملک سے بات چیت کیلئے تیارہیں،ایران عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 12:05 PM
جوہری تعاون سمجھوتہ سے ایٹمی تجربات کرنے پرپابندی نہیں،بھارت خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:14 AM
بعض حکومتی افراد کے بیانات دہشتگردوں کو تقویت دے رہے ہیں،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger